صفحہ اول

آن لائن کتب خانے میں خوش آمدید


اپنی کتابوں کو یہاں فراہم کرانے کا طریقہ

آپ ا پنی شائع شدہ یا غیر شائع شدہ کتابیں ہمیں بھیج سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ برقی کتاب یا ای بک کے لیے ضروری نہیں کہ آپ کم از کم سو صفحات کی کتاب ہی تیار کریں۔ بیس پچیس غزلوں نظموں یا پانچ سات افسانوں یا مضامین کی بھی  ای بک تیار کی جا سکتی ہے۔ یا ایک بڑی کتاب کی دو تین مختصر ای بکس بنا کر برقی اشاعت (ای پبلشنگ) کی جا سکتی ہے۔۔
اپنی کتابوں کی  سافٹ کاپی (کمپیوٹر فائل) ان پیج یا اردو تحریر۔ ورڈ یا ٹیکسٹ (یو ٹی ایف۸) فارمیٹ  میں ہمیں ای میل کریں۔ رومن اردو  یا ان پیج سے برامدکردہ تصویریں کسی صورت میں قبول نہیں کی جائیں گی۔ یہ ممکن نہ ہو تو ڈاک سے سی ڈی بھیج دیں۔ پتہ یہ ہے:

Aijaz Ubaid, "Maman", 9-1-25/A/1, Hashim Nagar, Langar House, Hyderabad. 500 008, A.P., India

Phone: (91-40) 23526002, Cell: 9700800864

Email:  aijazubaid@gmail.com, aijazakhtar@gmail.com
ای میل میں اس اجازت نامے کو پرنٹ کر کے اس پر اپنی دستخط کے ساتھ ڈاک سے بھیجں یا دستخط کر  کے یا سکین کریں اورتصویر بنا کر محفوظ کریں اور ای میل سے منسلک (اٹیچ  ) کریں۔ڈاک سے بھیجنے کی صورت میں اصل دستخط کے ساتھ اجازت نامہ منسلک کریں۔
اگر کتاب پہلے سےشائع شدہ ہے تو اس امر کا اظہار کریں تاکہ اسے آپ کی اجازت سے اجازت شدہ زمرے میں شامل کیا جاۓ۔ اگر آپ پہلی بار آن لائن ہی اپنی کتاب شائع کرانا چاہے ہیں تو اس کی وضاحت کریں کہ اسے برقی اشاعت یا ای پبلشنگ کے زمرے میں شامل کیا جاۓ۔

منظوری کمیٹی

برقی کتابیں اس کمیٹی کی منظوری کے بعد ہی فراہمی کے لیے تیار کی جائیں گی۔

پروفیسر مغنی تبسم٭ 

پروفیسر رحمت یوسف زئی

حیدر قریشی

خورشید اقبال

اعجاز  عبید

٭ مرحوم مغنی تبسم کا نام یہاں ان کی یاد کے طور پر رکھا جا رہا ہے۔ مرحوم نے اعجاز عبید کو اجازت دے رکھی تھی کہ ان کو کتابیں دئے جانے کی بجائے میں خود ان کی طرف سے یہ کام کر سکتا ہوں۔
منظوری کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہوگا۔

 اپنےتعاون سے نوازیں۔

ڈاؤن لوڈ کرنے سے پہلے کتابوں کی فائلوں کی قسم کے بارے میں معلومات دیکھیں۔

پڑھنے میں پریشانی؟؟؟

یہاں تشریف لائیں۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں میں استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں ہے۔

صفحہ اول