صفحہ اول
آن
لائن کتب خانے میں خوش آمدید
ہمارا مقصد اردو اور بطور خاص تحریری اردو کو بڑھاوا دینا ہے کہ اردو اپنے رسم الخط کے بغیر اردو نہیں ہے، اس لیے انٹر نیٹ وغیرہ پر جہاں اردو والے محض ناواقفیت کی بنا پر رومن کا سہارا لے رہے ہیں، ، ان کو علم ہو سکے کہ اردو کمپیوٹر اور انٹر نیٹ پر بطور اردو بھی آسانی سے استعمال کی جا سکتی ہے۔ اگر کوئی فانٹ ڈاؤن لوڈ نہ بھی کیا جاۓ، تب بھی نہ صرف ہماری یہ سائٹ بلکہ ہماری ساری کتابیں بھی ایم ایس ورڈ یا اس قسم کے کسی پروگرام، بلکہ نوٹ پیڈ جیسے ٹیکسٹ ایڈیٹر میں بھی پڑھنے کے قابل ہوں گی۔ ہاں، اگر نستعلیق فانٹ ہی چاہیں، تو اسے ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت ہوگی۔ اس سائٹ کا ڈیفالٹ فانٹ تاج نستعلیق ہے۔ کتابوں میں نفیس ویب نسخ، اور نورِ قرآن اور علوی نستعلیق فانٹ استعمال کئے گئے ہیں۔ ، نئی کتابوں میں تاج نستعلیق فانٹ کا استعمال کیا جائے گا۔ یہ اور دوسرے بہت سے فانٹس نیچے روابط سے ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں۔ قارئین کو جو فانٹ پسند آۓ اس میں ان کتب کو دوبارہ فارمیٹ کر سکتے ہیں۔
فانٹس ڈاؤن لوڈ کریں۔
تنصیب:
ان کو اپنی ہارڈ ڈسک کے کسی فولڈر میں ڈاؤن لوڈ کریں۔ پھر ان کو آپ کے ونڈوز (عموماً۔ C: Windows) کے فانٹس (Fonts) فولڈر میں کاپی کرنے کا حکم دیں۔ یعنی ڈاؤن لوڈ والے فولڈر میں کاپی کریں (کنٹرول C) اور ونڈوز کے فانٹ فولڈر میں ان کو پیسٹ کرنے کا نظم کریں (کنٹرول V) جب اس فولڈر میں یہ فانٹ فائل دستیاب ہوگی تو فانٹ قابلِ استعمال ہو جاۓ گا، اور اس ویب سائٹ کو نستعلیق میں دیکھا جا سکے گا۔ دوسری ترکیب یہ ہو سکتی ہے کہ ونڈوز کے فانٹ فولڈر میں جائیں، یا کنٹرول پینل سے ’فانٹس‘ کا انتخاب کریں۔ اس کے فائل مینو میں ایک آپشن دستیاب ہوگا۔
Install New Fonts
اس کو کلک کریں۔ اور فانٹ کہاں سے انسٹال کرنے کا جب پوچھا جاۓ تو ’براؤز‘ بٹن سے اس فولڈر میں جائیں جہاں آپ نےیہ فانٹس ڈاؤن لوڈ کر رکھے ہیں۔ ونڈوز خود ہی ان فانٹس کی فہرست پیش کرے گا جو اس فولڈر میں اسےملیں گے۔ یہاں آپ ان فانٹس کے نام منتخب کریں، ونڈوز ان کو انسٹال کر دے گا۔ کچھ صورتوں میں یہ فانٹس فوراً استعمال نہیں کئے جا سکتے، اور ونڈوز دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔دوسرے ڈاؤن لوڈس
مائکرو سافٹ آفس 2003، 2007، یا اس سے جدید ورژن کے لئے اردو لغت فائل