صفحہ اولکتاب کا نمونہ پڑھیں


جنازہ

شانی 

ترجمہ: اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں 

ورڈ فائل                                                         ٹیکسٹ فائل

اقتباس

’’پر اب کیا کریں؟ ‘‘ایک پل کے بعد رمن پھر وہی سوال پوچھ بیٹھا جس سے شنکر دت کو برابر ڈر بنا ہوا تھا۔ پھر وہ ان کی طرف ایسی آنکھوں میں دیکھنے لگا، جیسے اچانک انہیں غلط نکتے پر پکڑ لینا چاہتا ہو۔ سہم کر وہ دوسری طرف دیکھنے لگے۔ جنوب کے ان دوسرے بلاکوں کی طرف، جہاں یوکلپٹس کے چھوٹے  چھوٹے درخت قرینے سے لگے ہوئے تھے اور دسمبر کی خوشگوار دھوپ جن کی کرنیں کیلے کے درختوں پر چلچلا رہی تھی۔ ہوا اوپر کس طرح شفاف ہو کر کانپتی ہے، اس کا احساس جیسے انہیں پہلی بار ہوا۔ ظاہر تھا کہ اس اتنے بڑے ناگہانی حادثے کا ادھر کوئی اثر نہیں پڑا تھا۔ لوگ اپنے  اپنے بیوی  بچوں اور دوستوں کے ساتھ چھٹی کے دن کی سست اور نارمل زندگی گزار رہے تھے۔


 کوارٹر نمبر تو بتا دیا تھا؟ اچانک شنکر دت نے کچھ یاد کر پوچھا


 ہاں، رمن بولا  ویسے بھی قریشی کو پتہ ہے۔


دونوں الگ اور دور کھڑے تھے۔ رضوی کے کوارٹر سے ہی نہیں اس کے  سامنے والے احاطے اور اس جگہ سے بھی دور، جہاں دو  دو، چار  چار کے گروپ میں خاصی بڑی بھیڑ جمع ہو گئی تھی۔ کچھ دیر پہلے شنکر دت بھی انہی میں سے ایک تھے۔ نہ چاہتے ہوئے بھی بہت  ​​سی باتوں کے حصہ دار لیکن رمن نے انہیں بآسانی لیا تھا۔ قریشی نے یہاں سے لوٹ کر رمن نے انہیں دور سے ہی اشارہ کر دیا تھا اور وہ نکل آئے تھے۔


 دت جی، ایک طویل پل کے بعد رمن نے بے صبری سے کہا  ساڑھے گیارہ ویسے ہی بج رہے ہیں۔ اگر ابھی سے اتنی دیر ہوئی تو جنازہ اٹھنے میں شام ہو جائے گی۔ کالونی والے کب تک بھوکے  پیاسے بیٹھے رہیں گے؟ ناگی صاحب اور جوشی جی بار  بار کہہ رہے ہیں کہ بھئی، جو کچھ کرنا ہے، جلدی کرو ۔۔۔


یہ کوئی نئی بات نہیں تھی۔ رمن کی غیر حاضری کے دوران جب شنکر دت ان میں شامل تھے، تو یہ بات انہیں کئی بار چبھی  تھی۔ دلیلیں وہ ہی تھیں لیکن اس وقت رمن کے منہ سے وہی باتیں شیشے کی طرح تیز لگیں۔


 جوشی خود ہی کچھ کیوں نہیں کرتا؟ وہ پوری طرح پھٹ کر چیخنا چاہتے تھے لیکن فورا ہی موقع کی نزاکت سامنے آ گئی۔

اقتباس

٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں 

ورڈ فائل                                                         ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں مشکل؟؟؟

یہاں تشریف لائیں۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں میں استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں ہے۔

صفحہ اول