صفحہ اول کتاب کا نمونہ پڑھیں


روحانی علاج

شیخ صالح تویجری حفظہ اللہ

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                                          ٹیکسٹ فائل

دل کی بند شریانیں


 کھولنے کا اکسیر نسخہ بائی پاس مت کرائیں


حضرت مولانا اللہ وسایا صاحب مدظلہ

۸۱ اپریل بروز ہفتہ ساہیوال ختم نبوت کانفرنس کے لئے جانا ہوا اس سے ایک دن قبل بندہ کو دل کی جگہ پر درد ہوا اور پھر کافی دیر گھبراہٹ اور بوجھ رہا حضرت مولانا بشیر احمد عثمانی خطیب پاکپتن سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ میری الجیو گرافی ہوئی۔ ڈاکٹروں نے بائی پاس تجویز کیا۔ ایک ماہ بعد کی ڈاکٹروں نے تاریخ دی۔ اس دوران ایک حکیم صاحب نے ذیل کا نسخہ دیا جو کہ میں ایک ماہ تک استعمال کیا۔ مقررہ تاریخ پر کارڈیالوجی سنٹر لاہور میں سوا دو لاکھ روپے جمع کروائے ڈاکٹروں نے معائنہ کے لیے ٹیسٹ لئے اگلے دن بائی پاس ہونا تھاٹیسٹوں کی رپورٹس دیکھنے کے بعد تین ڈاکٹروں کا بورڈ بیٹھا۔ پہلے اور بعد کی رپورٹس کو دیکھا تو مجھ سے پوچھا کہ انجیو گرافی کے بعد تم نے کون سی دوا کا استعمال کیا ہے ۔ میں نے ڈاکٹروں کو نسخہ بتایا۔ انہوں نے کہا کہ تمھاری بند تین شریانوں میں سے دو کھل چکی ہیں ۔ نسخہ کا استعمال جاری رکھو۔ شاید باقی ایک بھی کھل جائے ۔ بائی پاس کی فی الحال قطعاً ضرورت نہیں ۔ جمع شدہ رقم واپس لی اور گھر آ گیا۔

    حضرت مولانا حافظ بشیر احمد عثمانی صاحب نے از راہ کرم ایک بوتل فقیر کو تیار کر کے عنایت فرمائی اور نسخہ بھی بتا دیا جو یہ ہے ۔

۱۔    لیموں کا رس ایک پیالی

۲۔    ادرک کا رس ایک پیالی

۳۔    لہسن کا رس ایک پیالی

۴۔    سرکہ سیب ایک پیالی

    ان چار پیالی رسوں کو ملا کر دھیمی آنچ پر نصف گھنٹہ آگ دیں ۔ جب ایک پیالی کم ہو کر تین پیالی رہ جائیں تو آگ سے محلول کو اتار کر ٹھنڈا ہونے پر تین پیالی شہد ملائیں ۔ سب کو خوب مکس کر کے بوتل میں محفوظ کریں ۔ یومیہ نہار منہ کھانے والے تین چمچ محلول  پیئیں ۔ انشاء اللہ دل کی بند شریانیں کھل جائیں گی۔

نوٹ : نسخہ کی تیاری اور  اس کے استعمال کے وقت  سورة آل عمران کی مندرجہ ذیل آیات کا ورد جاری رکھیں :


بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

فَبِمَا رَحْمَۃٍ مِّنَ اللہِ لِنۡتَ لَہُمْ ۚ وَلَوْ کُنۡتَ فَظًّا غَلِیۡظَ الْقَلْبِ لَانۡفَضُّوۡا مِنْ حَوْلِکَ ۪ فَاعْفُ عَنْہُمْ وَاسْتَغْفِرْ لَہُمْ وَشَاوِرْہُمْ فِی الۡاَمْرِ ۚ فَاِذَا عَزَمْتَ فَتَوَکَّلْ عَلَی اللہِ ؕ اِنَّ اللہَ یُحِبُّ الْمُتَوَکِّلِیۡنَ (۱۵۹)  

ترجمہ:

(اے حبیبِ والا صفات!) پس اللہ کی کیسی رحمت ہے کہ آپ ان کے لئے نرم طبع ہیں ، اور اگر آپ تُند خُو (اور(سخت دل ہوتے تو لوگ آپ کے گرد سے چھٹ کر بھاگ جاتے ، سو آپ ان سے درگزر فرمایا کریں اور ان کے لئے بخشش مانگا کریں اور (اہم) کاموں میں ان سے مشورہ کیا کریں ، پھر جب آپ پختہ ارادہ کر لیں تو اللہ پر بھروسہ کیا کریں ، بیشک اللہ توکّل والوں سے محبت کرتا ہے o


اِنۡ یَّنۡصُرْکُمُ اللہُ فَلَا غَالِبَ لَکُمْ ۚوَ اِنۡ یَّخْذُلْکُمْ فَمَنۡ ذَا الَّذِیۡ یَنۡصُرُکُمۡ مِّنۡۢ بَعْدِہٖ ؕ وَعَلَی   اللہِ فَلْیَتَوَکَّلِ الْمُؤْمِنُوۡنَ   (۱۶۰)  

 ترجمہ:

اگر اللہ تمہاری مد د فرمائے تو تم پر کوئی غالب نہیں آ سکتا، اور اگر وہ تمہیں بے سہارا چھوڑ دے تو پھر کون ایسا ہے جو اس کے بعد تمہاری مد د کر سکے ، اور مؤمنوں کو اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہئے  o

(سورة آل عمران)

 ٭٭٭٭٭٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                                          ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں مشکل؟؟؟

یہاں تشریف لائیں۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں میں استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں ہے۔

صفحہ اول