صفحہ اول کتاب کا نمونہ پڑھیں


کرسمس اور مسیح کی پیدائش پر

نیپولین ذکی:فہیم قیصر

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                                          ٹیکسٹ فائل

                        لوقا1باب26تا33آیت

’’چھٹے مہینے میں جبرائیل فرشتہ خدا کی طرف سے گلیل کے ایک شہر میں جس کا نام ناصرة تھا ایک کنواری کے پاس بھیجا گیا۔    جس کی منگنی داؤد کے گھرانے کے ایک مرد یوسف نام سے ہوئی تھی اور اس کنواری کا نام مریم تھا۔   اور فرشتے نے اس کے پاس اندر آ کر کہا سالم تجھ کو جس پر فضل ہوا ہے ! خداوند تیرے ساتھ ہے۔   وہ اس کلام سے بہت گھبرا گئی اور سوچنے لگی کہ یہ کیسا سلام ہے۔   فرشتے نے اس سے کہا کہ اے مریم! خوف نہ کر کیونکہ خدا کی طرف سے تجھ پر فضل ہوا ہے۔    اور دیکھ تو حاملہ ہو گی اور تیرے بیٹا ہو گا۔   اس کا نام یسوع رکھنا۔    وہ بزرگ ہو گا اور خدا تعالیٰ کا بیٹا کہلائے گا اور خداوند خدا اس کے باپ داؤد کا تخت اسے دے گا۔    اور وہ یعقوب کے گھرانے پر ابد تک بادشاہی رے گا اور اس کی بادشاہی کا آخر نہ ہو گا۔   ‘‘

       درج بالا حوالہ کے مطابق،  جبرائیل،  خدا کے دو مقرب فرشتوں میں سے ایک(دوسرا میکائیل ہے )،  ناصرة کے شہر میں مریم کو یہ پیغام دینے کے لئے بھیجا گیا کہ وہ یسوع کی ماں ہو گی۔    اس کے علاوہ،  فرشتے نے یسوع کے متعلق چند دلچسپ باتیں بھی کیں۔   پس،  اس نے کہا کہ یسوع عظیم ہو گا اور وہ ’’قادرِ مطلق کا بیٹا‘‘ یعنی خدا کا بیٹا کہلائے گا۔    اس نے یہ بھی کہا کہ خدا سے اس کے باپ داؤد کا تخت اسے دے گا۔    اس آخری بیان کے یقیناً دو معنی ہیں : پہلا یہ کہ یسوع داؤد کی نسل سے تھا اور دوسرا یہ کہ اسے داؤد کے تخت پر قانونی حق حاصل تھا یعنی کہ وہ داؤد بادشاہ کا قانونی تخت نشین تھا۔    ان بیانات کی حقیقت ان دو نسب ناموں کے باعث واضح کی گئی ہے جو متی1باب1تا 17 آیت اور لوقا3 باب23تا38آیت میں بیان کئے گئے ہیں۔   پہلا نسب نامہ یسو ع کے ظاہری باپ یوسف کا حوالہ دیتا ہے اور یہ بتاتا ہے وہ داؤد بادشاہ کی شاہی نسل سے براہِ راست پیدا ہوا۔    اس لئے قانونی نقطہ نظر سے [1]یسوع کے پاس داؤد کے تخت کا قانونی حق تھا۔   اس قانونی حق کے علاوہ، اور چونکہ یسوع یوسف کا اصل بیٹا نہ تھا، اسے داؤد کے گھرانے میں جسمانی حیثیت بھی چاہئے تھی۔   یہ اسے اس کی ماں مریم کی بدولت ملی۔   حقیقتاً،  اس کا نسب نامہ جو لوقا3باب 23تا 38آیت میں بیان کیا گیا ہے ظاہر کرتا ہے کہ وہ داؤد کے گھرانے سے تھی۔   اس لئے دونوں جسمانی اور قانونی لحاظ سے،  یسوع داؤد کے گھانے سے تھا اور اسے داؤد کے تخت پر قانونی حق حاصل تھا[2]۔  

       یہ تمام چیزیں اتفاقیہ نہیں تھیں۔    بلکہ،  یہ مسیحا کے لئے تیار کردہ تھیں،  چونکہ پرانے عہد نامہ کی پیشن گوئیوں کے مطابق موعودہ مسیحا ابراہیم کی نسل سے آنا تھا(دیکھیں پیدائش 21باب12آیت اور گلتیوں 3باب16آیت) اور داؤد کے گھانے سے آنا تھا( دیکھیں 132زبور،  11 آیت اور اعمال2باب29اور30آیت)۔    اس لئے،  چونکہ یسوع ہی مسیحا تھا،  وہ ابراہیم اور داؤد کی نسل کے علاوہ کہیں اور سے نہیں ہو سکتا تھا۔    اورایسا ہی تھا۔   متی 1باب1آیت بہت واضح طور پر بیان کرتی ہے :

 ٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                                          ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں مشکل؟؟؟

یہاں تشریف لائیں۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں میں استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں ہے۔

صفحہ اول