صفحہ اول کتاب کا نمونہ پڑھیں
سوری رانگ نمبر
عزیز ذوالفقار
ڈاؤن لوڈ کریں
ورڈ فائل ٹیکسٹ فائل
اقتباس
جن لوگوں کے دفتر یا گھر میں بدقسمتی سے فون لگا ہوا ہے اُنہیں اِن جادو بھرے الفاظ سے روزانہ کئی مرتبہ واسطہ پڑتا ہے۔بعض حرماں نصیب تو سارا دن سوری رانگ نمبر کی گردان ہی کرتے رہتے ہیں۔محکمہ ٹیلیفون بھی اُن پر خاص طور پر مہربان ہوتا ہے۔ایک دو مرتبہ تو معمولی بات ہے،صحیح نمبر ملانے کے لئے کئی دفعہ ڈائل کرنا پڑتا ہے۔لیکن جب مہینے کے بعد فون کا بل آتا ہے تو تمام رانگ نمبروں کا جرمانہ بھی اس بل میں شامل ہوتا ہے۔یہ اُن مغلظ گالیوں کے علاوہ ہوتا ہے جو شرفاء کو تنگ کرنے کے عوض پڑتی ہیں۔ٹیلیفون گو نا گو دلچسپیوں کا حامل ہے۔مثلاً فون کی گھنٹی بجی ۔ریسیور اُٹھایا تو آواز آئی -- آپ 2222 سے بول رہے ہیں!؟
سوری رانگ نمبر ----------------
ایک صاحبہ کا فون آیا ۔پوچھنے لگیں ! آپ 4310 سے بول رہے ہیں ؟
نہیں محترمہ ! یہ 4311 ہے۔
پھر ذرا تکلیف کریں ۔۔۔ ۔۔ اپنے پڑوسیوں میں سے کسی کو بلا دیں۔
ایک
روز ڈاکٹر کو فون کیا اور پوچھا ڈاکٹر صاحب ہیں ؟ جواب ملا ۔۔۔ ۔ معاف
کرنا ہم سبزی منڈی سے بول رہے ہیں،پھر سوری رانگ نمبر کہہ کر جان چھڑائی۔
آپ
اپنے بچے کے اسکول فون کرتے ہیں مگر نمبر شفاخانہ حیوانات سے جا ملتا
ہے۔سول لائن میں ایک عزیز سے بات کرنا چاہی تو بارہا پولیس لائن ہی ملتی
رہی۔ایک دن اپنی بیگم کو اُس کی خالہ کی وفات کی اطلاع دینے کے لئے گھر
فون کیا تو ایک اجنبی نسوانی آواز سُنائی دی۔ہم نے اپنی بیگم کے متعلق
استفسار کیا تو جواب میں سوری رانگ نمبر سنائی دیا اور فون بند ہو گیا۔
دوبارہ
کوشش کی تو وہی محترمہ بولیں ۔۔۔ ۔اس دفعہ اُن کی آواز میں خاصی خفگی تھی
پھر سوری رانگ نمبر کہتے ہوئے غصے سے فون کا ریسیور پٹخ دیا۔تیسری مرتبہ
جو ڈائل کیا تو کافی دیر کے بعد وہی تلخ آواز میرے کانوں میں گونجی۔میں نے
معذرت کرنا چاہی تو اُن معزز خاتون نے بے نقط سُنانی شروع کر دیں۔۔۔ ۔۔
٭٭٭