صفحہ اولکتاب کا نمونہ پڑھیں
اردو رباعیات
مرتبہ: محمد وارث
ڈاؤن لوڈ کریں
ورڈ فائل ٹیکسٹ فائل
رباعیات ۔ ابراہیم ذوق
کیا فائدہ فکرِ بیش و کم سے ہوگا
ہم کیا ہیں جو کوئی کام ہم سے ہوگا
جو کچھ بھی ہوا، ہوا کرم سے تیرے
جو کچھ ہوگا، ترے کرم سے ہوگا
٭٭
اے ذوق کبھی تُو نہ خوش اوقات ہوا
اک دم نہ ترا صرفِ مناجات ہوا
تھا جب کہ جوان، تھا جوانِ بدمست
جب پیر ہوا، پیرِ خرابات ہوا
٭٭
اعلیٰ جو علی کی ہے امامت کا مقام
رکھتے ہیں خبر اُس سے یہاں خاص و عام
جو لوگ صفِ اوّلِ میثاق میں تھے
پوچھے کوئی اُن سے کہ وہ کیسا تھا امام
٭٭٭