صفحہ اولکتاب کا نمونہ پڑھیں


تحفہ رِفاعیہ

شیخ سید نور الدین سیف اللہ 

تسہیل و تجدید، تخریج و تحقیق:  محمد افروز قادری چریاکوٹی

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                     ٹیکسٹ فائل

پس منظر

معمولاتِ اہلسنّت و جماعت پرمشتمل اپنی نوعیت کی جداگانہ تصنیف ’’انوارِ ساطعہ کی تسہیل و تجدید اور تخریج وتحقیق کے بعد یہ مزاج بن گیا کہ اس رنگ و آہنگ کی جو بھی کتاب ہاتھ لگے اس کی تحقیق وتسہیل کرنامیرا اَولین فریضہ ہو گا،  چنانچہ ایک دن اِنٹرنیٹ پر بیٹھا اَہل سنت وجماعت کی کچھ کتابوں کی تلاش میں سرگراں تھا کہ اَچانک یہ کتاب نظر اَفروز ہوئی، پہلی فرصت میں اسے ڈاؤن لوڈ کیا اور پھر اس کی تسہیل وتحقیق میں جٹ گیا۔ سلسلہ عالیہ رفاعیہ کے کچھ اُمور سے متعلق میرے ذہن وفکر میں خود دو ایک سوال مدتوں سے اُبھرتے رہے تھے مگر اللہ تعالیٰ اپنی رحمتوں کے مینہ برسائے صاحب رسالہ کی قبر پر جنھوں نے اتنی جامع اور بصیرت افروز کتاب لکھ کر مجھ سمیت ہزاروں اَفراد کے ذہنوں سے شکوک وشبہات کی گردصاف کر دی ہے۔

نہیں معلوم کہ یہ کتاب مارکیٹس میں دستیاب ہے یا نہیں،  میں تو اس وقت صحرائے افریقہ میں بیٹھا یہ سطریں لوحِ قرطاس پر ثبت کر رہاہوں،   تاہم اس کتاب کی اَہمیت واِفا دیت کے پیش نظر اس کی اشاعت وتشہیر وقت کی اَہم ضرورت ہے،  کیوں کہ سلسلہ رفاعیہ کے کچھ معمولات خصوصاً راتب وغیرہ -جس میں گرزوشمشیر وغیرہ سے ضرب کی جاتی ہے- مدتوں سے اہل علم کے درمیان تشنہ تحقیق اور وجہِ اختلاف رہے ہیں۔  فاضل مصنف نے جس خوش اُسلوبی اور سادہ بیانی سے بارہ سوالوں کے جوابات کتاب و سنت کی روشنی میں فراہم کیے ہیں اس سے اُن کے مبلغ علم اور طبع وقاد کا پتاچلتا ہے۔ اللہ کرے یہ کتاب اِصلاحِ فکرواِعتقادکا باعث ہو، اور سرکار کے نعلین پاک کے طفیل ہمیں دین و دنیا میں سروخروئی نصیب ہو۔ آمین۔  -اللہ بس باقی ہوس-

ابورفقہ محمد افروز قادری چریاکوٹی

۸/ربیع الاوّل ۱۴۳۱؁ھ-مطابق-۲۲/فروری  ۲۰۱۰؁ء

٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                     ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں مشکل؟؟؟

یہاں تشریف لائیں۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں میں استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں ہے۔

صفحہ اول