صفحہ اولکتاب کا نمونہ پڑھیں


تسلیم و رضا

اقبال مجید

ڈاؤن لوڈ کریں 

ورڈ فائل                                                         ٹیکسٹ فائل

اقتباس

رحمت اللہ سے متعلق پہلی شکایت مفتی غلام محمد کے پاس یہ آئی کہ وہ مولوی احمد علی نانوتوی کا اس بات پر مذاق اڑاتا ہے کہ سبز رنگ کا جوتا یا چپل اس لیے نہیں پہننا چاہیے کہ سرور کائنات کے گنبد خضرا کا رنگ سبز ہے۔ رحمت کا کہنا تھا کہ حضورؐ کی پہچان ہرے لال پیلے رنگ سے نہیں، ان کے کردار اور عمل سے ہے۔


پھر چند دنوں میں دوسری شکایت یہ آئی کہ مدرسہ کے بزرگ معلم کے کتابچے کا رحمت ہر وقت مذاق اڑاتا ہے جس میں لڑکیوں کو یہ کہہ کر ڈرایا گیا تھا کہ اگر وہ ٹی وی دیکھیں گی تو ان کی لاش کو قبر اس وقت تک قبول نہیں کرے گی جب تک لاش کے ساتھ ٹی وی بھی نہیں دفنایا جائے گا۔ اس شکایت کو ابھی چند ہی روز ہوئے تھے کہ اگلی شکایت نے مفتی غلام محمد کو خاصہ فکر مند کر دیا۔ شکایت یہ تھی کہ نماز کی صف میں جب رحمت اللہ کھڑا ہوتا ہے تو پاس والے نمازی کو اس کے منھ سے بو آتی محسوس ہوتی ہے ؛ اور یہ جان کر ہی مولوی احمد علی نانوتوی نے مدرسہ کی مسجد میں جمعہ کے خطبہ میں قرآن شریف کا یہ حکم نمازیوں کو یاد دلایا تھا کہ نہ جاؤ نماز کے قریب جب تم نشے میں ہو۔


مدرسے کے امیر مفتی غلام محمد کو ان خبروں میں رحمت اللہ کے خلاف سر اٹھانے والی سازشوں کی بو اس لیے بھی محسوس ہوئی کہ وہ مدرسے کے ایسے سربراہ تھے جو اندر کی چھچھوری سیاست پر نظر رکھے بغیر کھانا نہیں کھاتے تھے۔ ایک شام بعد نماز مغرب امیر کے دفتر میں لمبے چوڑے اور گورے چٹے رحمت اللہ کی طلبی ہوئی، پوچھا گیا، "تم نے سبز رنگ کا جوتا نہ پہننے پر احمد علی نانوتوی صاحب کا مذاق اڑایا؟"


"جی ہاں۔ وہ حماقت بھرے وعظ دیتے ہیں۔"


"تم نے مولوی محمد حسین کے کتابچے کا مذاق اڑایا کہ وہ ٹی وی کو لے کر جہالت کی باتیں کرتے ہیں؟"


"جی ہاں!"


"اب یہ خبر گشت کر رہی ہے کہ۔۔۔"


"میرے منھ سے بو آتی ہے۔ شراب کی بو، یہ میرے خلاف سازش ہے۔"


"اگر تم بغیر سوچے سمجھے کچھ بھی بولتے رہے تو ایک دن تمھارے کمرے سے شراب کی بوتل نکلے گی۔ تم جاسکتے ہو۔ "

٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں

ورڈ فائل                                                         ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں مشکل؟؟؟

یہاں تشریف لائیں۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں میں استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں ہے۔

صفحہ اول