صفحہ اول کتاب کا نمونہ پڑھیں
تشطیراتِ بخشش
ڈاکٹر محمد حسین مُشاہدؔ رضوی
ڈاؤن لوڈ کریں
ورڈ فائل ٹیکسٹ فائل
اما م احمد رضا بریلوی کے اشعارِ آب دار پر تشطیٖرات
’’واہ کیا جوٗد و کرم ہے شہِ بطحا تیرا‘‘
کون ہے جس نے نہ پایا کبھی، صدقا تیرا
سارے داتاؤں میں ہے طَور نرالا تیرا
’’نہیں‘‘ سُنتا ہی نہیں مانگنے والا تیرا‘‘
٭
’’تیری سرکار میں لاتا ہے رضاؔ اُس کو شفیع‘‘
سارے ولیوں میں ہوا مرتبہ ہاں ! جس کا رفیع
پرتوِ پاک ترا، عاشق و شیدا تیرا
’’جو مرا غوث ہے اور لاڈلا بیٹا تیرا‘‘
٭
’’فخرِ آقا میں رضاؔ اور بھی اک نظمِ رفیع‘‘
پیشِ رب تیری جو بن جائے گی لاریب! شفیع
یوں تو عالم میں ہے مشہور ترانا تیرا
’’چل لکھا لائیں ثنا خوانوں میں چہرا تیرا‘‘
٭٭٭