صفحہ اول کتاب کا نمونہ پڑھیں


اور ہم خوار ہوئے تارک قرآں ہو کر

 محمد فہیم الدین

ڈاؤن لوڈ کریں 

 ورڈ فائل                                                ٹیکسٹ فائل

قرآن اور صحابہ کی عملی زندگی

’’صحابہ کرام نے قرآن مجید  پر عمل کر کے ایک ایسا معیار قائم کر دیا ہے جس کی نظیر پوری انسانی تاریخ میں نہیں مل سکتی ۔ وہ ہر آیت پر عمل پیرا ہونے کے لئے ہمہ وقت اور ہمہ تن آمادہ رہتے ۔ تحویلِ قبلہ کا حکم سنتے ہی نئے قبلہ کی طرف منہ پھیر لیتے ہیں ۔ادھر شراب کی حرمت کا حکم آتا ہے اور ادھر جو جام ہونٹ تک آ چکے تھے وہ واپس چلے جاتے ہیں اور مدینے کی گلیوں میں شراب بہہ نکلتی ہے ، اس کے برتن تک توڑ دئے جاتے ہیں ۔چار سے زائد بیویاں رکھنے کی ممانعت آی ہے تو لوگ فوراً اپنی عزیز بیویوں کو رخصت کر دیتے ہیں ۔ اسی طرح حکم آتے ہی مشرک عورتوں کی تفریق کر دی جاتی ہے ۔ جب یہ آیت اترتی ہے ’’لن تنا لوا البر حتیٰ تنفقو امماتحبون‘‘(سورۃ آل عمران : ۹۲) تو حضرت طلحۃ ؓ اپنا محبوب ترین باغ اللہ کی راہ میں دے دیتے ہیں ۔ جب قرآن کریم نے حکم دیا کہ حضور ؐ کی خدمت میں حاضر ہونا (خدا کی ناراضی کے ڈر سے )چھوڑ دیا ۔ چنانچہ حضور ؐ نے کسی سے پوچھا کہ وہ بیمار تو نہیں ہیں ؟ تفتیش پر انھوں نے بتایا کہ میں اونچی آواز سے بولنے کا عادی ہوں اور آیت کے بموجب وعید کا مستحق ہوں ۔ حضور ؐ نے فرمایا آپ تو ’’جنتی‘‘ ہیں ‘جب پردے کا حکم ہوا تو سب عورتیں اپنی چادریں لٹکاتیں اور اسی طرح معلوم ہوتا تھا کہ ان کے سروں پر کوے بیٹھے ہوئے ہیں ‘( ماہنامہ ’’راہ اعتدال ‘‘عمرآباد(خصوصی شمارہ : قرآن نمبر)ص:۱۰۷،۱۰۸)

٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں 

 ورڈ فائل                                                ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں مشکل؟؟؟

یہاں تشریف لائیں۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں میں استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں ہے۔

صفحہ اول