صفحہ اولکتاب کا نمونہ پڑھیں
تختی
صادقین
رباعیات کا انتخاب، جمع و ترتیب: محمد وارث، اعجاز عبید
ڈاؤن لوڈ کریں
ورڈ فائل ٹیکسٹ فائل
رباعیات
شب میری تھی، شام میری دن تھا میرا
آیا ہوا خود مجھ پہ ہی جن تھا میرا
کتنی ہی رباعیاں تھیں لکھ کر پھاڑیں
اٹھارہ برس کا جبکہ سن تھا میرا
٭٭
مکھڑے کی تو تنویر سے باتیں کی تھیں
اور زلف کی زنجیر سے باتیں کی تھیں
کل اک تری تصویر بنا کر میں نے
پھر کچھ تری تصویر سے باتیں کی تھیں
٭٭
ایک بار میں ساحری بھی کر کے دیکھوں
کیا فرق ہے شاعری بھی کر کے دیکھوں
تصویروں میں اشعار کہے ہیں میں نے
شعروں میں مصوری بھی کر کے دیکھوں
٭٭٭