صفحہ اول کتاب کا نمونہ پڑھیں


سِمفنی 2010

ایوب خاور

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                       ٹیکسٹ فائل

اقتباس

مہمانانِ گرامی آ چکےہیں

جنوبی ایشیا کے نامور تاریخ داں

شاعر، ادیب

دانش ورانِ فنِّ موسیقی

ناقدانِ حرف و صوت

صاحب اسلوب موسیقار

گائیک

اور دنیا بھر کے جانے مانے سازندے

کلاسیکی گھرانوں کے نمائندے

پینٹر (Painter) اسکلپچرسٹس (Sculpturists)

 آرٹ، کلچر اور سول سوسائٹی کے لوگ

ٹیلی ویژن اور فلمی دنیا کے تکنیک کار

یورپ و امریکہ، وسطی ایشیا اور تیسری دنیا کے ملکوں کے سفارت کار

ان کے علاوہ شہر بھر کے سینکڑوں افراد

جو شعر و ادب اور فنِّ موسیقی میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں،

یہاں موجود ہیں

سامنے اسٹیج پر آرکیسٹرا (Orchestra) اپنے اپنے ساز کی نسبت سے اپنی طے شدہ پوزیشنوں پر خاص ڈھب سے مستعد بیٹھا ہوا ہے

میں جہاں سے یہ طلسم آثار منظر، کیمروں کے مختلف لینزوں سے دیکھے جا رہا ہوں

اُس جگہ سے یہ سبھی فنکار،

چہروں پر دمکتی اِک متانت اور ذہانت اور گھنے اسرار میں ڈوبے ہوئے فنکار لگتے ہیں

اُن کے پس منظر میں جو منظر ہے،

وہ خطِ شکستہ سے مماثل لائینوں  اور کیوب ازم (Cubism) اور تجریدیت کے کئی معروف استادوں کے اندازِ ہنر کو جوڑ کر ڈیزائنر نے اُن میں دہشت سے بھری خبروں کے ٹکڑوں۔ ۔ ۔

خون کے سوکھے ہوئے قتلوں۔ ۔ ۔

 بھڑکتی آگ کی بھٹی میں جلتی بلڈنگوں

اور کوئلہ ہوتے ہوئے جسموں  کے ڈھانچوں۔ ۔ ۔

خوف سے چٹخی ہوئی آنکھوں میں وحشت سے اٹی

معصومیت کی منجمد شدّت کو شامل کر کے اک کولاج کھینچا ہے

٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں  

   ورڈ فائل                                       ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں  مشکل؟؟؟

یہاں  تشریف لائیں ۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں  میں  استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں  ہے۔

صفحہ اول