صفحہ اول کتاب کا نمونہ پڑھیں


ستارہ یا آسمان

مصحف اقبال توصیفی

 لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                             ٹیکسٹ فائل

                    وہ

ایک حرفِ سادہ مَیں
ایک لفظِ     بے معنی
سب حکایتیں اُس کی
سب کہانیاں اُس کی
سب نشانیاں اُس کی
میں نے جو سُنا دیکھا
اور جو نہیں دیکھا
اور میں نے جو سوچا
یہ سراب ... وہ دریا
پیڑ پر پرندوں کا
وہ جو اک ٹھکانا ہے
وہ جو میرے باہر ہے
جو دَرونِ خانہ ہے
اک پلنگ... اک ٹوٹی
میز، بید کی کرسی
وقت کے سمندر میں
تیرتی ہوئی کشتی
ڈوبتی ہوئی کشتی

سب کہانیاں اُس کی
سب نشانیاں اُس کی
میرے سارے روز و شب
تیرگی ... اُجالے سب
میری نیند میرے خواب
خواب ... خواب کی تعبیر
شاخِ گل کہ کاغذ پر
پھول ... پھول کی تصویر
سب میں رنگ ہیں اس کے
سب میں خوشبوئیں اس کی

٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں  

   ورڈ فائل                                             ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں  مشکل؟؟؟

یہاں  تشریف لائیں ۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں  میں  استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں  ہے۔

صفحہ اول