صفحہ اولکتاب کا نمونہ پڑھیں


سیاہ حاشئے

سعادت حسن منٹو

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                                          ٹیکسٹ فائل

مختصر کہانیاں

پٹھانستان

"خو، ایک دم جلدی بولو، تم کون اے؟"

"میں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ میں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ "

"خو شیطان کا بچہ جلدی بولو۔۔۔۔۔۔۔ اندو اے یا مسلمین"

"مسلمین"

"خو تمہارا رسول کون ہے؟"

"محمد خان"

"ٹیک اے ۔۔۔۔۔۔۔ جاؤ۔"


ہمیشہ کی چھٹی

"پکڑ لو ۔۔۔۔۔۔ پکڑ لو ۔۔۔۔۔۔ دیکھو جانے نہ پائے"

شکار تھوڑی سی دوڑ دھوپ کے بعد پکڑ لیا گیا، جب نیزے اس کے آر پار ہونے کیلیے آگے بڑھے تو اس نے لرزاں آواز میں گڑ گڑا کر کہا۔ "مجھے نہ مارو، مجھے نہ مارو ۔۔۔۔۔۔ میں تعطیلوں میں اپنے گھر جا رہا ہوں۔"


گھاٹے کا سودا

دو دوستوں نے مل کر دس بیس لڑکیوں میں سے ایک لڑکی چنی اور بیالیس روپے دے کر اسے خرید لیا۔ رات گزار کر ایک دوست نے اس لڑکی سے پوچھا۔ "تمھارا نام کیا ہے۔"

لڑکی نے اپنا نام بتایا تو وہ بھنا گیا۔ "ہم سے تو کہا گیا تھا کہ تم دوسرے مذہب کی ہو۔"

لڑکی نے جواب دیا۔ "اس نے جھوٹ بولا تھا۔"

یہ سن کر وہ دوڑا دوڑا اپنے دوست کے پاس گیا اور کہنے لگا۔

"اس حرامزادے نے ہمارے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ ہمارے ہی مذہب کی لڑکی تھما دی ۔۔۔۔۔ چلو واپس کر آئیں۔"

***


ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                                          ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں مشکل؟؟؟

یہاں تشریف لائیں۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں میں استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں ہے۔

صفحہ اول