صفحہ اولکتاب کا نمونہ پڑھیں


شاخِ بدن

ڈاکٹر نگہت نسیم

جمع و ترتیب:اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                     ٹیکسٹ فائل

ہم اجتماعی خود کشی کر رہے ہیں

سوچتی ہوں کہ سوچنا سزا کیوں بن گیا ہے

سوچنا تو تفکرون تھا

حکمِ قرآن تھا

ورثۂ انبیا تھا

پھر یہ سوچنا سزا کیسے بن گیا

چاروں طرف ایک بے ہنگم سا شور ہے

اور اس شور میں

شعور بھی جیسے شور بن گیا ہے ۔۔

سنا ہے کل سرکار کے مخالفت میں نعرے لگے تھے

وہیں سرکاری ہرکارے اپنی جان بچانے میں لگے تھے

اور گھبرا کر میں سوچتی رہی

بھلا یہ کوئی بتائے کہ نعروں سے پیٹ کیسے بھرے گا

پھر

سرکار ۔۔ سرکاری ٹی وی سب چل پڑے تھے

عوامی صدر ۔۔ اپنی عوام سے مخاطب تھا ۔۔

جھنجھلا رہی ہوں اب میں

جھوٹی باتیں روزانہ آخر میں کیوں سنتی ہوں

پرانے راگ ۔۔ پرانی باتیں ۔۔ پرانی چالیں

آخر کیوں میں ہر بار پہلو بدلتی ہوں

تقریر جاری تھی ۔۔

نامہ نگار بھی تھے ۔۔۔ سرکاری مہمان بھی تھے

اتنا شور کہ کسی کو کوئی شعور ہی نہیں رہا

روٹی کا ذکر تھا نہ کہیں پانی کی بات تھی

کارخانے بند پڑے ہیں اور مزدور فاقہ زدہ ہے

لوگ بچے فروخت کر رہے ہیں

دو ہزار دس میں پاکستان میں مصر کا بازار لگا ہے

’’یوسف‘‘ کے علاوہ سب بک رہا ہے

بچے۔عزت،غیرت،حمیت سب کچھ

مملکت اسلامی میں لوگ روٹی کے لیئے خود کشی کر رہے ہیں

یا اللہ

یہ تیرے عذاب کی کیسی صورت ہے

صدر نئے کاغذ پر لکھی برسوں پرانی تقریر کر رہا ہے

پرانی شراب نئے جام میں بدل رہا ہے

اور میں سوچ رہی ہوں

کہ

عوامی صدر نے اپنی عوام کے منہ پر بے حسی سے تھپڑ ماڑا

غریب روزگار کہاں سے لائے گا اس کا ذکر کہیں نہیں

جن لوگوں کو مرلے دو مرلے کروڑوں دینے کی بات تھی

اس خوش نصیبی میں بیچاری عوام کا کہیں ذکر نہیں

ہائے ۔۔ عوامی صدر تم نے دیکھا ہی نہیں

کھلے آسمان تلے بھوکے بچے ۔۔ مرتے بچے ۔۔

خودکشیاں کرتے بےبس لوگ ۔۔

بے حس ، بے ایمان نہیں تھے جو یوں مر گئے

مرنے والوں نے اپنے ہاتھ نہیں پھیلائے

تم جیسے بھیس نہیں بدلے

کسی کو دھوکے سے نہیں مارا

آہ !

بے حس عوامی صدر کی بے بس عوام ۔۔

شاید

ہم سب اجتماعی خود کشی کر رہے ہیں

٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                     ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں مشکل؟؟؟

یہاں تشریف لائیں۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں میں استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں ہے۔

صفحہ اول