صفحہ اول کتاب کا نمونہ پڑھیں
شعرِ قرطاس
مدیر: محمد امین
سہ ماہی قرطاس، ناگپور کے ۲۰۰۵ء۔ ۲۰۰۶ء کے شماروں سے
ڈاؤن لوڈ کریں
ورڈ فائل ٹیکسٹ فائل
غزل۔ کرشن کمار طور
قریب سچ کے ہے کتنا یہ استعارہ سا
ہے میرے دل کی طرح دہر پارہ پارہ سا
جہاں کی زد میں نہیں اب میں اپنی زد میں ہوں
مجھے تو لگتا ہے گرداب بھی کنارہ سا
کوئی مقام ہو میری تو آنکھ روشن ہے
ہے تیرے قرب میں ہر اک سفر ستارہ سا
وفا کو دہر میں کار زیاں کبھی نہ سمجھ
چمک پڑے تو بہت ہے یہ اک شرارہ سا
ہے وہ بھی سوچ میں کچھ میرے رد عشق پہ اب
سمجھ رہا ہوں اسے میں بھی کچھ دوبارہ سا
ورق ورق دل حسرت زدہ کا کھول دو طورؔ
کہاں سنبھال کے رکھو گے یہ شمارہ سا
٭٭٭