صفحہ اولکتاب کا نمونہ پڑھیں
مختصر سیرت شیخ عبد القادر جیلانی رحمہ اللہ
مقصود الحسن فيضي
ؔ
ڈاؤن لوڈ کریں
ورڈ فائل ٹیکسٹ فائل
حیات
نام و نسب
آپ کا نام عبد القادر بن ابی صالح جنگی دوست بن عبد اللہ ہے۔
[سیر اعلام النبلاء ۴۳۹/۲۰]
کہا جاتا ہے کہ آپ کا نسب حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ سے ملتا ہے۔ [ذیل طبقات الحنابلہ ۲۹۰/۱]
آپ کا مشہور لقب محی الدین اور کنیت ابو عبد اللہ ہے۔ امام ذہبی رحمہ اللہ اور دوسرے مورخین نے آپ کو مزید متعدد القاب سے یاد کیا ہے۔ مثلاً امام ذہبی رحمہ اللہ لکھتے ہیں:
الشیخ الامام العالم الزاھد العارف القدوہ شیخ الاسلام علم الاولیاء محی الدین ابو محمد عبد القادر۔ [سیر : ۴۳۹/۲۰]۔
حافظ ابن رجب حنبلی رحمہ اللہ رقمطراز ہیں:
شیخ العصر و قدوۃ العارفین و سلطان المشائخ، صاحب المقامات والکرامات والعلوم والمعارف والاحوال المشہورۃ۔ [ذیل الطبقات ۲۹۰/۱]۔
البتہ آج کل آپ کو پیران پیر، غوث اعظم، غوث پاک، قطب الاقطاب جیسے القاب سے یاد کیا جاتا ہے جبکہ یہ القاب غیر شرعی بلکہ بعض تو قطعاً جائز نہیں ہیں۔ جیسے غوث یا غوث اعظم وغیرہ۔
پیدائش
شیخ
عبد القادر جیلانی رحمہ اللہ ۴۷۰ھ یا ۴۷۱ ھ میں صوبہ گیلان کے بشتیر
نامی شہر میں پیدا ہوئے۔ [دائرۃ المعارف للبستانی ۶۲۱/۱۱]۔
آپ کا خاندان ایک علمی گھرانہ تھا، آپ کے نانا ابو عبد اللہ الصومعی مشہور صوفی بزرگ تھے حتی کہ آپ سبط ابی عبد اللہ الصومعی الزاھد کے نام سے جانے جاتے تھے۔ [السیر ۴۴۴/۲۰]۔ یعنی ابو عبد اللہ الصومعی زاہد کے نواسے۔
٭٭٭