صفحہ اولکتاب کا نمونہ پڑھیں
شفاعت کا اسلامی عقیدہ
اورنگزیب یوسف
ڈاؤن لوڈ کریں
ورڈ فائل ٹیکسٹ فائل
پہلی حقیقت
اس بارے میں پہلی سچائی یہ ہے کہ وَالْأَمْرُ يَوْمَئِذٍ لِلَّهِ اس دن فیصلہ کا کلی اختیار بس اللہ ہی کو ہوگا ، کوئی محض اپنی خواہش یا بل بوتے پر کسی کے لیے کچھ بھی نہ کر سکے گا۔ مجرموں کا نہ کوئی دوست ہوگا نہ کوئی سفارش کرنے والا اور جنہیں اللہ سزا دینا چاہے ان کے لیے کوئی شفاعت نہیں ہوگی اور مجرموں کو اللہ سے بچانے والا کوئی نہ ہوگا:
سورة الإنفطار ( 82 )
يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَيْئًا وَالْأَمْرُ يَوْمَئِذٍ لِلَّهِ {19}
یہ وہ دن ہے جب کسی شخص کے لیے کچھ کرنا کسی کے بس میں نہ ہوگا، فیصلہ اُس دن بالکل اللہ کے اختیار میں ہوگا۔
سورة الرعد ( 13 )
۔۔۔وَمَا لَهُم مِّنَ اللهِ مِن وَاقٍ {34}
کوئی ایسا نہیں ہے جو اُنہیں اللہ سے بچانے والا ہو۔
( 2 )سورة البقرة
وَاتَّقُواْ
يَوْماً لاَّ تَجْزِي نَفْسٌ عَن نَّفْسٍ شَيْئاً وَلاَ يُقْبَلُ مِنْهَا
شَفَاعَةٌ وَلاَ يُؤْخَذُ مِنْهَا عَدْلٌ وَلاَ هُمْ يُنصَرُونَ {48}
اور
ڈرو اُس دن سے جب کوئی کسی کے ذرا کام نہ آئے گا،نہ کسی کی طرف سے سفارش
قبول ہو گی، نہ کسی کو فدیہ لے کر چھوڑا جائے گا، اور نہ مجرموں کو کہیں
سے مدد مل سکے گی۔
سورة الأنعام ( 6 )
وَأَنذِرْ
بِهِ الَّذِينَ يَخَافُونَ أَن يُحْشَرُواْ إِلَى رَبِّهِمْ لَيْسَ لَهُم
مِّن دُونِهِ وَلِيٌّ وَلاَ شَفِيعٌ لَّعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ {51}
اے
نبیﷺ! تم اس (علمِ وحی)کے ذریعہ سے اُن لوگوں کو نصیحت کرو جو اِس کا خوف
رکھتے ہیں کہ اپنے رب کے سامنے کبھی اس حال میں پیش کیے جائیں گے کہ اُس
کے سوا وہاں کوئی ایسا (ذی اقتدار)نہ ہوگا جو ان کا حامی و مددگار ہو، یا
ان کی سفارش کرے ، شاید کہ (اس نصیحت سے متنبہّ ہو کر)وہ خدا ترسی
کی روش اختیار کر لیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
٭٭٭