صفحہ اولکتاب کا نمونہ پڑھیں


سیرت  رسولؐ کے کچھ پہلو

جمع و ترتیب: اعجاز عبید 

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                     ٹیکسٹ فائل

سیرت النبیﷺ اور اصلاح معاشرہ.اقتباس

ناصر محمود کشمیری


اصلاح معاشرہ انفرادی تربیت کے ذریعے


معاشرہ ایک انسانی ’’عمارت‘‘ ہے جس کی اینٹیں وہ افراد ہیں جن کے معاشرتی تعلقات سے اس کے زندہ عناصر تشکیل پاتے ہیں ، یہ عناصر جتنی قوت، زندگی اور شادابی فکر کے حامل ہوں گے اسی کے بقدر معاشرے کو میدان زندگی میں مقام و مرتبہ حاصل ہو گا۔

اسی لئے قرآن کریم فرد کی اخلاقی تربیت پر پوری توجہ دیتا ہے اور روحانی،عقلی اور مادی اعتبار سے تیار کرتا ہے تاکہ اسی تربیت کے ذریعے اسی کا مستقبل وجود ابھر سکے اور اسی کے صادر ہونے والے اقوال و افعال میں ذاتی اور آزاد ادارہ نکھر کر سامنے آئے۔


اصلاح معاشرہ


اخلاقی تربیت کا اظہار بلا چوں اور چرا اللہ اور اس کے رسول کے احکام کی پیروی سے ہوتا ہے۔

فَلَا وَرَبِّکَ لَا یُؤْمِنُونَ حَتَّی یُحَکِّمُوکَ فِیمَا شَجَرَ بَیْنَہُمْ ثُمَّ لَا یَجِدُوا فِی أَنْفُسِہِمْ حَرَجًا مِمَّا قَضَیْتَ وَیُسَلِّمُوا تَسْلِیمًا(النساء 65)

’’اے محمد تمہارے رب کی قسم یہ کبھی مومن نہیں ہوسکتے جب تک کہ وہ اپنے باہمی اختلافات میں تم کو فیصلہ کرنے والا نہ مان لیں ، پھر جو کچھ تم فیصلہ کرواس پر اپنے دلوں میں کوئی تنگی محسوس نہ کریں بلکہ سراسر تسلیم کر لیں ۔‘‘

( إِنَّ الَّذِینَ اتَّقَوْا إِذَا مَسَّہُمْ طَائِفٌ مِنَ الشَّیْطَانِ تَذَکَّرُوا فَإِذَا ہُمْ مُبْصِرُونَ ) (الأعراف201)

’’حقیقت میں جو لوگ متقی ہیں ان کا حال تو یہ ہوتا ہے کہ کبھی شیطان کے اثر سے کوئی برا خیال انہیں چھو بھی جاتا ہے تو فوراً چونکنے ہو جاتے ہیں اور پھر انہیں صاف نظر آنے لگتا ہے ان کے لئے صحیح طریقہ کار کیا ہے۔‘‘

٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                     ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں مشکل؟؟؟

یہاں تشریف لائیں۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں میں استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں ہے۔

صفحہ اول