صفحہ اول کتاب کا نمونہ پڑھیں


ساتھی! نظم سنو

’ساتھی‘ رسالے کی نظمیں

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                       ٹیکسٹ فائل

اﷲ سوہنا۔۔۔ اﷲ سوہنا

سب کی جھولی بھرنے والا

سب سے برتر سب سے بالا

اﷲ سوہنا اﷲ سوہنا


سب کی منزل سب کا رستہ

سب سے ارفع سب سے اعلیٰ

اﷲ سوہنا اﷲ سوہنا


سب کے عیب چھپانے والا

بگڑی بات بنانے والا

اﷲ سوہنا اﷲ سوہنا


سب کا رازق سب کا داتا

سب کا خالق سب کا اپنا

اﷲ سوہنا اﷲ سوہنا


بے شک سب سے اعلیٰ حاکم

بے شک سب سے سچا حاکم

اﷲ سوہنا اﷲ سوہنا


چاہے گورا ہو یا کالا

سب کی وہ ہے سننے والا

اﷲ سوہنا اﷲ سوہنا


راز شریفؔ سب کھول رہے ہیں

اب تو پتھر بول رہے ہیں

اﷲ سوہنا اﷲ سوہنا

٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں  

   ورڈ فائل                                       ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں  مشکل؟؟؟

یہاں  تشریف لائیں ۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں  میں  استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں  ہے۔

صفحہ اول