صفحہ اول کتاب کا نمونہ پڑھیں


ساتھی مسکراؤ نا

’ساتھی‘ رسالے کے لطیفے

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                       ٹیکسٹ فائل

چٹکلے

زبان اور ٹانگ

سیاسی لیڈر (ڈاکٹر سے) ‘’ میں جب تقریر کرتا ہوں ، میری زبان تالو میں چمٹ جاتی ہے اور میری ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں۔’‘
ڈاکٹر نے جواب دیا۔’’کوئی بات نہیں، جھوٹ بولتے وقت اکثر ایسا ہوا کرتا ہے۔’‘
٭٭٭
 

سالگرہ

ایک ڈاکٹر نے ایک شخص کو بل بھیجا جس پر درج تھا۔ ‘’ آج اس بل کو ایک سال ہو گیا ہے۔’‘ اس شخص نے بل پر یہ عبارت لکھ کر واپس کر دیا۔’’سالگرہ مبارک ہو۔’‘
٭٭٭


کتاب

ایک پڑوسن نے دوسری سے ایک کتاب پڑھنے کے لئے مانگی۔ دوسری نے کہا ‘’ بہن میں کتاب دیا نہیں کرتی۔ آپ یہاں بیٹھ کر جتنی چاہیں پڑھ لیں۔’‘
چند روز بعد دوسری پڑوسن پہلی کے گھر گئی اور جھاڑو مانگی۔ پہلی نے کہا ‘’ بہن میں کسی کو جھاڑو نہیں دیا کرتی ، آپ کو جتنی جھاڑو دینی ہو، یہاں میرے گھر میں دے دیں۔’‘
٭٭٭

گدھا

استاد (شاگرد سے): ‘’تم یہ گدھا کلاس میں کیوں لائے ہو؟’‘
شاگرد: ‘’جناب ! میرے ابو نے بھیجا ہے۔’‘
استاد  (غصے سے): ‘’ لیکن کیوں؟’‘
شاگرد: ‘’ میں نے کل ابو سے کہا تھا کہ ہمارے استاد کہتے ہیں کہ میں نے بڑے بڑے گدھوں کو انسان بنا دیا ہے تو ابو نے انسان بنانے کے لیے یہ گدھا بھیجا ہے۔

٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں  

   ورڈ فائل                                       ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں  مشکل؟؟؟

یہاں  تشریف لائیں ۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں  میں  استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں  ہے۔

صفحہ اول