صفحہ اولکتاب کا نمونہ پڑھیں
سمپورن
مشتاق عاجز
ڈاؤن لوڈ کریں
ورڈ فائل ٹیکسٹ فائل
مایا موہ
تن پرتھوی کا، پران پَرَبھُو کے، اپنا دیس نہ دھام
پَرَدھن پر پردھان بنا ہے ’’لالہ گولک رام‘‘
٭٭
سونا رُوپا مال سمیٹا ریشم لیا لپیٹ
ہیرے کھائے، موتی چابے بھرا نہ پاپی پیٹ
٭٭
تکڑی تولی لالچ کی اور جھوٹ کے رکھّے باٹ
لالہ جی پرلوک سدھارے تالا لاگا ہاٹ
٭٭
مول سے تول برابر کر لے، کر سچّا بیوپار
شام ڈھلے ہی اٹھ جائے گا دنیا کا بازار
٭٭
روکھی سوکھی کھائے نردھن اور کرے آرام
جس نے مال پرایا کھایا اس کی نیند حرام
OOO