صفحہ اولکتاب کا نمونہ پڑھیں


رنگ عقیدت

مختلف شعراء

جمع و ترتیب:اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                     ٹیکسٹ فائل

اسحاق ساجد

ہو جائے گا جس کو بھی دیدار محمد کا

فردوس میں جائے گا بیمار محمد کا


جو نام فقط لے گا اک بار محمد کا

بھرے گا وہ دامن میں سب پیار محمد کا


جنت کی ہواؤں کی سانسوں میں مہک ہو گی

جس دِل میں بسا ہو گا گلزار محمد کا


پڑھتا ہے مسلسل جو ہر روز درُود اُن پر

ہوتا ہے فدا اُس پر گھر بار محمد کا


دُنیا بھی اُسی کی ہے عُقبیٰ بھی اُسی کا ہے

جس دِل کو لگا ہو گا ازار محمد کا


رستہ بھی نہ بھٹکے گا منزل پہ بھی پہنچے گا

ہو جس کی نگاہوں میں کردار محمد کا


تھا قیصر و کسریٰ کے دربار سے بھی اعلی

لگتا تھا جو حجرے میں دربار محمد کا

٭٭٭

خورشید رضوی

لمس احمد کے لئے چشمِ براہ زنگ آلود

خانہ دل پہ پڑا قفل گنہ زنگ آلود


یا نبی ایک نظر، جو اسے محکم کر دے

جوش پیکار میں ہے میری زرہ زنگ آلود


نیم شب گریہ خلوت مجھے ارزانی ہو

دور حاضر کی ہوا سے ہے مژہ زنگ آلود


ہو وہ فیضان کہ سینہ مرا ہلکا ہو جائے

بار آہن ہے کوئی دل کی جگہ زنگ آلود


تیرے پیغام کی جدت نہیں کھلتی اس پر

کتنی صدیوں سے ہے امت کی نگہ زنگ آلود


منتظر پھر الف صیقل انگشت کا ہے

سالہا سال سے آئینہ مہ زنگ آلود


بخش دے ایک تسلسل اسے تابانی کا

گاہ تاباں دلِ خورشید ہے  کہ زنگ آلود

٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                     ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں مشکل؟؟؟

یہاں تشریف لائیں۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں میں استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں ہے۔

صفحہ اول