صفحہ اول کتاب کا نمونہ پڑھیں


قرآن کو سمجھیے  -  آسان طریقہ سے 

ڈاکٹر عبدالعزیز عبدالرحیم

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل       

                اس کورس کی خاص خصوصیات

قرآن کو سمجھنے کی ابتدائی کوشش ان آیات سے کیجے جن کی آپ روزمرّہ تلاوت کرتے ہیں ! کسی دوسری عبارت (TEXT)  کو سیکھنے کی ضرورت نہیں ۔

اپنی نمازوں اور دعاؤں میں اس کے فوائد کو فوری محسوس کیجئے ۔

جو آپ نے سیکھا اس کی مشق ہر روز بار بار اﷲ سے سمجھ کر بات کرتے ہوۓ کیجیے ، اس سے اپنی رغبت اور تعلق کو بڑھائیے ۔

۲۵ گھنٹوں پر مشتمل تدریسی کورس تقریباً ۷۰ فیصد قرآنی الفاظ (اندازاً ۷۸،۰۰۰ میں سے ۵۵،۰۰۰) کے سمجھنے میں معاون و مددگار ہو گا۔ کورس کا دورانیہ ۵۰ محاصروں پر مشتمل ہو گا۔  

ان شاء ا للہ صرف ۲۵ منٹ کی روزانہ کوشش اگلے دو مہینوں میں آپ کی قرآن فہمی کے خواب کو سچ کرنا شروع کر دے گی۔

 ہر  سبق میں عربی بول چال کا کم از کم ایک عربی جملہ سیکھئے ۔

ہر  سبق میں صرف ۸ سے ۱۰ منٹ صرف کر کے بنیادی عربی گرامر بشمول فعل (VERB)  کے تمام اہم ابواب سیکھئے ۔

 ہر سبق میں تین مختلف چیزیں (عربی بول چال، قواعد، اور قرآن) شامل ہیں اس طرح سے پڑھنے والوں کی دلچسپی زیادہ دیر تک قائم رہ سکتی ہے ۔

اگر آپ گروپ میں یہ کورس کر رہے ہوں تو اس میں ہر شخص مسلسل شرکت کر سکتا ہے بجاۓ خاموش سنتے رہنے کے ۔

عربی گرامر کا سیکھنا کبھی بھی اس قدر آسان نہ تھا۔ چونکہ اس کورس کا مقصد طالب علموں کو قرآن کریم کے موجودہ تراجم کے ذریعے قرآن کو سمجھنے میں مدد دیای ہے ، اس وجہ سے اس کورس میں "نحو" پر کم  اور "صرف" پر زیادہ توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔ "صرف" کی تعلیم کے لئے ایک نہایت ہی عام فہم اور عملی تربیتی ٹیکنیک (TPI: Total Physical Interaction) کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ TPI    کے ذریعے (جس کی تفصیل "افعال کی گردان کو سیکھنے کا آسان طریقہ" میں دی گئی ہے )  عربی زبان کے ایک مشکل سبق (فعل کی گردان ) کو سیکھئے ۔ یہ وہ مرحلہ  ہے جس کے دوران شائقین عربی، سیکھنے کے عمل کو ترک کر دیتے ہیں ۔ TPI  کے استعمال سے اس کی صورت بدل جاتی ہے اور یہ نہایت ہی آسان اور دلچسپ مرحلہ میں تبدیل ہو جاتا ہے ۔

گرامر  سیکھنے کے دوران (۸ سے ۱۰ منٹ) آپ کو دکھایا جائیگا کہ آپ قرآن فہمی سے کس قدر قریب ہو گئے ہیں ۔ یہ لمحات ذہنی مشقت سے دو چار کرنے کے بجاۓ آپ کو قرآن فہمی کی لذت سے سرشار کریں گے !

سولہ  (۱۶) کویزوں اور دو امتحانوں کے ذریعے آپ اپنی کارکردگی اور ادراک کو جانچ سکتے ہیں ۔ یہ عمل آپ کو قرآن فہمی کے کورس کو جاری رکھنے میں مہمیز کا کام دے گا ۔

عربی زبان کے بعض مشکل قواعد کو دلچسپ مثالوں اور اشاروں سے یاد رکھیے ۔

کورس کے اختتام پر پڑھے گئے تمام اہم الفاظ کا اعادہ  ۱۰ اسباق  میں پیش کیا گیا ہے جو کہ الفاظ اور افعال  کے یاد کرنے اور یاد رکھنے  میں مددگار و معاون ہو گا۔

ان دس اسباق میں ضروری اور بار بار آنے والے  الفاظ کو آسانی سے یاد رکھنے کے لئے ابتدائی ۵۰ اسباق میں سے ہی مثالیں دی گئی ہیں ۔

اگر آپ کو کتاب سے سیکھنے میں مشکل ہو رہی ہو تو آپ   آپ  اکیڈیمی کی طرف سے تیار کردہ کمپیوٹر سی ڈی حاصل کیجیے ۔اس میں دیے گۓ ساٹھ ویڈیو اسباق کو بار بار دیکھ کر ان  میں ماہر بنیے اور دوسروں کو بھی سکھائیے ۔

اس کورس کا سب سے اہم پہلو  یہ ہے کہ یہ ایک تربیتی کورس  ہے ۔ چونکہ اس میں قرآن و حدیث سے وہ آیتیں ، اذکار اور دعائیں لی گئی ہیں جن کو ایک مسلمان اکثر پڑھتا ہے ۔ اگر وہ اس کو سمجھ کر پڑھے تو ان شاء اﷲ اس کا اثر اس کی اپنی زندگی پر ضرور ہو گا۔ ساتھ ہی ساتھ اس کو قرآن فہمی کی منزل بھی قریب اور آسان لگے گی۔  اس نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو اس کورس کو یا اس طرح کے کورس کو ہر مسلم مدرسہ، مکتب، اور اسکول  کا لازمی اور اولین جز ہونا چاہیے ۔

سب سے اہم بات: اس کتاب کو استعمال کرنے کا مؤثر طریقہ اور سات ہوم ورکس (پچھےر تجربات کی روشنی مںک )

سب سے مؤثر طریقہ یہی ہے کہ آپ اپنے گھر والوں اور زیادہ بہتر یہ ہے کہ دوستوں (اور خواتین اپنی سہیلیوں ) کو لے کر اس کورس کو شروع کریں ۔ اس طرح کرنے سے ایک کو دوسرے کی مدد ملے گی، تسلسل برقرار رہے گا اور سیکھنے میں مزہ بھی آۓ گا۔ یہ کورس ۲۲  تا ۲۵ منٹ کے ۶۰ اجتماعات میں ختم کیا جا سکتا ہے ۔ اس بات کو نہ بھولیے کہ پورے قرآن کریم کو سمجھنے کا کورس  150  گھنٹوں میں   ختم کیا جا سکتا ہے ۔ ہمیں اس بات کی قوی امید ہے کہ ایک مسلمان اپنی زندگی کی سب سے اہم ترین کتاب (القرآن) کو سیکھنے کے لیے روزانہ  ۲۲ منٹ ضرور نکالے گا۔ اس چھوٹے سے وقت میں مندرجہ ذیل چیزیں کی جا سکتی ہیں ۔

ایک حدیث    :  ۲ منٹ            عربی بول چال     :   ۲ منٹ

عربی گرامر    :  ۷ منٹ            قرآن یا حدیث سے     :   11 منٹ    

جہاں تک حدیث کا تعلق ہے ، آپ کسی بھی مستند حدیث کی کتاب کو استعمال کر سکتے ہیں ۔  

کسی چیز کو اچھی طرح یاد رکےنع کے لیے اس کو  بار بار دہرانا ضروری ہے ۔ ورنہ یہ ہو سکتا ہے کہ آپ پچھلی کلاسوں میں سیکھی گئی چیزیں بھول جائیں ۔ اسی مقصد کے تحت یہ ہوم  ورکس بناۓ گۓ ہیں ۔ ان کو آپ اپنی پوری کوشش سے اور اخلاص سے اور اﷲ سے علم کی سچی طلب کے ساتھ کرنے کی کوشش کریں ۔


ہوم ورکس: اس کورس کے پڑھنے والوں کے لیے ۷ ہوم ورکس ہیں ۔ مگر ڈریے مت!  یہ بہت آسان اور عملی ہوم ورکس ہیں ۔ کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ انہیں نہیں کر سکتا۔ یہ ہوم ورکس در اصل ایک سیکھنے کا ماحول، فکر اور سوچ پیدا کرنے کے لیے ہیں جو سیکھنے کے عمل میں بہت بڑا رول ادا کرتے ہیں ۔ ایک طالب علم کے ذہن میں یہ بات چھائی رہنی چاہیے کہ وہ اﷲ کی کتاب کو سیکھ رہا ہے ۔ اسکی ایک ادنی مثال کرکٹ کے ان شائقین کی ہے جو دن میں اپنے کام تو کرتے رہتے ہیں مگر ہر ایک دو گھنٹہ کے وقفہ سے اسکور پوچھتے رہتے ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ قرآن کے سیکھنے والے اپنے سب کام تو کرتے رہیں مگر جب بھی انہیں فرصت ملے ، انہیں یاد آۓ کہ اﷲ نے انہیں قرآن کا طالب علم بنا کر نوازا ہے ، اور اسکے ساتھ ہی وہ ان چھوٹے چھوٹے سات ہوم ورکس کرنے میں لگ جائیں ۔

۱۔ کم از کم 5 منٹ پچھلے اور اگلے سبق کا مطالعہ (ورک بک  پارٹ – A کی مشقوں کو حل کرتے ہوۓ )،

۲۔ کم از کم ۵ منٹ بغیر مصحف (قرآن) دیکھ کر تلاوت کرنا ،

۳۔ کم از کم ۵ منٹ بغیر دیکھے اپنے حافظہ سے (جو بھی یاد ہو) تلاوت کرنا ،

۴۔ پاکٹ بک اور پوسٹرس سے مطالعہ: ہر سبق کے الفاظ پر مشتمل ایک پاکٹ بک تیار کی گئی ہے ۔ اس پاکٹ بک یا متعلقہ  ورق سے پچھلی اور اگلی کلاس کے الفاظ کو  دن کے مختلف اوقات میں بار بار بلکہ ہو سکے تو پانچوں نمازوں کے پہلے یا بعد میں  کم از کم  صرف ۳۰ سکنڈ کے لیے ہی سہی دیکھ لیا کریں ۔ اﷲ تعالی سے یہ عہد کریں کہ جب تک یہ کورس ختم نہ ہو، آپ اس پاکٹ بک کو اپنی پاکٹ سے کبھی نہیں ہٹائیں گے ۔ اس طرح سے یہ پاکٹ بک آپ کیلیے ایک یاد دہانی کا کام کرے گی۔

 ٭٭٭٭٭٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل       

پڑھنے میں مشکل؟؟؟

یہاں تشریف لائیں۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں میں استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں ہے۔

صفحہ اول