صفحہ اول کتاب کا نمونہ پڑھیں


دنیا کا پل صراط

روشنی

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                             ٹیکسٹ فائل

                اقتباس

ہانگ کانگ روشنیوں کا ملک،  جہاں کبھی رات نہیں ہوتی۔ فلک بوس عمارات کاایسا جنگل جہاں سورج کو بھی زمین چھونے میں دشواری ہوتی ہے۔۔ رات کو مصنوعی روشنیوں کا ہجوم دن کا سماں بنائے رکھتا ہے۔۔ اتنی چکاچوند میں سائے بھی اپنا منہ چھپا لیتے ہیں۔کنکریٹ کے اس جنگل میں ایک ساٹھ منزلہ پروس پرس گارڈن کی اپنی الگ ہی چھب ہے۔


بیسواں فلور پروس پریس گارڈن اسلامک سنٹر کے صدر خالد علوی نے ایک فلیٹ میں ذیلی مدرسہ قائم کیا تھا،جو مرکزی مسجد کے دور ہونے کی وجہ سے مشکل کے شکار مسلمانوں کے لئے در رحمت ثابت ہوا۔اس مدرسےکی امامت ایک عربی نژاد بزرگ مولانا صدیق کے ذمے تھی۔۔ انہوں نے اپنی خدمات رضاکارانہ طور پر مدرسے کو سونپی تھیں۔۔


مدرسہ کے بالکل سامنے والا فلیٹ ایک عیسائی جوزف کا ہے،ہر ویک اینڈ اس، سب کےدوست وہاں ہنگامہ برپا کیے رکھتے ہیں۔۔پینا پلانا، ناچ گانا ان کا شغل ہوتا ہے۔ جوزف اور اسمتھ بزنس پارٹنر ہیں۔۔ کیتھی اسمتھ کی بہن ہے اور ڈاکٹر ہے۔ جوزف اور کیتھی ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں۔ان تینوں کی تکون، پانچ سال سے اکٹھی ہے،ایک دوسرے میں گم، اردگرد سے بے نیاز، سیدھی سادی زندگی گزارتے ہوئے، آنے والے لمحوں کے خواب بنتے دن گزر رہے تھے کہ وقت نے پلٹا کھایا اور اک نئی کہانی شروع ہو گئی۔

٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں  

   ورڈ فائل                                             ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں  مشکل؟؟؟

یہاں  تشریف لائیں ۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں  میں  استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں  ہے۔

صفحہ اول