صفحہ اول کتاب کا نمونہ پڑھیں


پانی میں گھرا پانی  
 اور منشا یاد کے دوسرے افسانے 

انتخاب : محمد حمید شاہد

ڈاؤن لوڈ کریں 

دو جلدوں میں: جلد اول

   ورڈ فائل                                                ٹیکسٹ فائل

جلد دوم

   ورڈ فائل                                                ٹیکسٹ فائل

پہلی بات 

منشا یاد کے یہ پچپن افسانے، عین اس ترتیب میں ہے،جس طرح کہ میرے کمپیوٹر کی ہارڈ ڈسک پر محفوظ تھے۔

منشا یاد نے یہ افسانے مختلف اوقات میں مجھے ای میل کیے۔ اپنی حیات کے آخری برسوں میں وہ اپنے افسانوں کو نئے سرے سے دیکھ رہے تھے۔ کچھ اشاعتی اداروں سے ان کی کتب کے نئے ایڈیشنز کی بات چیت چل رہی تھی اور وہ چاہتے تھے کہ ناشران کو دینے سے پہلے، انہیں ایک بار دیکھ لیا جائے اور جہاں جہاں ممکن ہو رد و بدل بھی کر لیا جائے۔ ایک بار منشا یاد نے اس بارے میں مجھ سے مشورہ کیا اور پوچھا کہ ایسا کرنے میں کوئی خرابی تو نہ ہو گی۔ مجھے اس میں کوئی قباحت نظر نہیں آ رہی تھی بلکہ میں نے تو کہہ دیا یہ ان کا حق ہے، ہاں بس ان تبدیلیوں کا اعلان ہر نئے ایڈیشن میں کر دیں تو مناسب ہو گا۔  

اپنے افسانوں میں یہ تبدیلیاں وہ اپنے کمپیوٹر پر بیٹھ کر کرتے اور کبھی کبھار،نیا افسانہ مکمل کرنے کے بعد، مجھے ای میل کر دیتے۔ یوں میرے پاس منشا یاد کے افسانوں کی ان پیج نقول کا جو ذخیرہ موجود تھا اسے میں نے آپ کو فراہم کر دیا ہے۔ یہ افسانے اگرچہ ان کی مختلف کتب میں موجود ہیں، تاہم یہ اس محبت اور اس خاص تعلق کی نشانی بھی تو ہیں جو ہم دونوں کے درمیان تھا اور ہمیشہ رہے گا۔

محمد حمید شاہد   

یکم جون ۲۰۱۲، اسلام آباد

٭٭٭٭٭٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں 

دو جلدوں میں: جلد اول

   ورڈ فائل                                                ٹیکسٹ فائل

جلد دوم

   ورڈ فائل                                                ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں مشکل؟؟؟

یہاں تشریف لائیں۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں میں استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں ہے۔

صفحہ اول