صفحہ اول کتاب کا نمونہ پڑھیں


پاکستان کے تعلیمی مسائل

آمنہ احمد

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                             ٹیکسٹ فائل

اقتباس

کہتے ہیں کسی قوم کے ذہنی ارتقاء کا جائزہ لینا ہو تو اس کے تعلیمی ڈھانچے اور اس کے ذرائع مواصلات کو دیکھیں۔۔۔۔ان دونوں کی حالت آپ کو اس قوم کے ذہنی شعور اور ترقی کا صحیح اندازہ پیش کرے گی۔ اس تناظر میں اگر دیکھیں تو دنیا کی کئی قومیں ہمیں ناکام ہوتی نظر آتی ہیں۔ مگر تکلیف دہ بات یہ ہے کہ مملکت خدا داد جو ایک خاص نظریے کے ساتھ وجود میں آئی تھی، وہ پچھلے تریسٹھ سالوں میں ترقی تو دور کی بات، تنزلی کا شکار نظر آتی ہے۔

 

میں نے جب 1969 میں ایک انگلش میڈیم سکول سے پاکستان میں تعلیم کا سلسلہ شروع کیا تھا تو مجھے یاد ہے کہ کل ملا کر میرے بستے میں دو کتابیں اور تین کاپیاں ہوتی تھیں۔ تیسری جماعت تک جاتے جاتے کتابوں کی تعداد تو دو ہی رہی مگر کاپیوں کی تعداد پانچ ہو چکی تھی۔ پہلی چند جماعتوں میں اردو، انگریزی کے قاعدوں کے علاوہ کوئی کتاب نہیں ہوتی تھی مگر حساب کے لئے ایک اضافی نوٹ بک تھی۔ آگے چل کر نوٹ بک کی تعداد میں اسلامیات، معاشرتی علوم/سائنس کا اضافہ ضرور ہوا مگر کتابیں دو ہی رہیں۔


یہ میں آپ کو ایک پرائیویٹ کانونٹ سکول کا حال بتا رہی ہوں جو ساٹھ کی دہائی میں اپنے معیار کی بنیاد پر مانے جاتے تھے ۔ مگر میری چھوٹی بہنوں کے سکول پہنچنے تک بستے کے بوجھ میں حیرت انگیز اضافہ ہو چکا تھا۔ اب انگریزی، اردو، حساب، معاشرتی علوم، سائنس، کے ساتھ ساتھ اسلامیات کا بھی اضافہ ہو چکا تھا اور ہر کتاب کے ساتھ ایک ورک بک بھی لازم ہو چکی تھی۔ آنے والے سالوں میں یہ بوجھ بڑھتا چلا گیا اور نوبت یہاں تک آ گئی کہ بچے کے وزن سے زیادہ کتابوں کا وزن ہو گیا۔


معلم کی حیثیت سے میرا تعلیم سے تعلق بہت پرانا ہے ۔ پاکستان میں بی ایڈ کے بعد میں نے تقریباً آٹھ سال مختلف سکولوں میں پڑھایا۔ یہاں بھی پچھلے آٹھ سال سے تعلیم کے شعبے سے وابستہ ہوں۔ جب بھی پاکستان کے مسائل کی طرف دھیان جاتا ہے تو سب سے پہلا خیال تعلیم کی طرف جاتا ہے ۔ پچھلی چند دہائیوں میں جہاں اور معاملات میں پاکستان مسائل سے دوچار ہوا ہے ، وہیں تعلیمی میدان میں بھی ایک تذبذب کا شکار ہے

٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں  

   ورڈ فائل                                             ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں  مشکل؟؟؟

یہاں  تشریف لائیں ۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں  میں  استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں  ہے۔

صفحہ اول