صفحہ اولکتاب کا نمونہ پڑھیں


مختصر حیاتِ  مفتیِ اعظم علامہ مصطفیٰ رضا نوریؔ بریلوی

ڈاکٹر محمدحسین مُشاہدرضوی

ڈاؤن لوڈ کریں 

 ورڈ فائل                                                     ٹیکسٹ فائل

ولادت

    تحقیق و مطالعہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ مفتیِ اعظم علامہ مصطفیٰ رضا نوریؔ بریلوی دنیائے اسلام کے عظیم رہِ نما،  قطبِ زمانہ،  مرجع العلماء و الخلائق،  رہبرِ شریعت و طریقت،  غزالی دوراں،  رازیِ زماں،  با فیض مدرس،  پُر خلوص داعی،  عظیم فقہیہ،  مفسر، محدث، خطیب،  مفکر،  دانش ور، تحریک آفریں قائد،  مایۂ ناز مصنف و محقق اور بلند پایہ نعت گو شاعر اور گوناگوں خصوصیات کے مالک تھے۔  آپ عالمِ اسلام کی مشہور شخصیت امام احمد رضا بریلوی کے فرزندِ اصغر تھے۔ آپ کا خاندان علم و فضل،  زہد و اتقا اور عشقِ رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ آپ کی ولادت 22؍ ذی الحجہ1310ھ بمط 7 جولائی1893ء بروز جمعہ بہ وقتِ صبح صادق آپ کے چچا استاذِ زمن علامہ حسن رضا بریلوی کے دولت کدہ پر، واقع رضا نگر، محلہ سوداگران، بریلی،  یوپی،  (انڈیا) میں ہوئی۔ (2)

اسم گرامی


    مفتیِ اعظم علامہ مصطفیٰ رضا نوریؔ بریلوی کا پیدایشی اور اصل نام ’’محمد‘‘ ہے۔  آپ کا عقیقہ اسی نام پر ہوا۔  غیبی نام ’’آلِ رحمن ‘‘ہے۔ پیر و مرشد نے آپ کا پورا نام ’’ابوالبرکات محی الدین جیلانی ‘‘ تجویز فرمایا اور والد گرامی نے عرفی نام ’’مصطفیٰ رضا‘‘ رکھا۔ فنِ شاعری میں آ پ اپنے پیر و مرشد شیخ المشائخ سید شاہ ابوالحسین نوریؔ میاں مارہروی نور اللہ مرقدہٗ(م1324ء) کی نسبت سے اپنا تخلص ’’نوریؔ ‘‘ فرماتے تھے۔  عرفی نام اس قدر مشہور ہوا کہ ہر خاص و عام آ پ کو اسی نام سے یاد کرتے ہیں۔ (3)

٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں 

رڈ فائل                                                     ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں مشکل؟؟؟

یہاں تشریف لائیں۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں میں استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں ہے۔

صفحہ اول