صفحہ اولکتاب کا نمونہ پڑھیں


علامہ مصطفیٰ رضا نوریؔ بریلوی۔ حیات و خدمات

ڈاکٹر محمدحسین مُشاہدرضوی

ڈاؤن لوڈ کریں 

 ورڈ فائل                                                     ٹیکسٹ فائل

شجرۂ نسب۔ ایک نظر میں 

     مفتیِ اعظم علامہ مصطفیٰ رضا نوریؔ بریلوی ہندوستانی مسلمانوں کے ایک مذہبی رہِ نما گذرے ہیں۔  آپ عالم اسلام کی مشہور شخصیت امام احمد رضا محدث بریلوی (م1921ء) کے فرزند اصغر تھے۔  آپ کا خانوادہ کئی صدی  پیش تر سے اسلامی علوم و فنون کا مرکز و محور رہا ہے۔  آپ تقوا و طہارت میں بلندیِ کردار سے متصف تھے۔ مرجعِ فتاویٰ تھے۔ ملتِ اسلامیہ کے قائد و رہِ بر تھے۔ ذیل میں آپ کا شجرۂ نسب پیش کیا جاتا ہے۔ جس کی ابتدا حضرت سعید اﷲ خان صاحب سے کی جا رہی ہے جو عالی جاہ شجاعت جنگ بہادر کے لقب سے مشہور تھے اور قندھار سے سلطان شاہ محمد شاہ کے ہمراہ ہندوستان آئے تھے۔  اعلا انتظامی صلاحیتوں کی وجہ سے حکومت وقت نے انھیں ’’شش ہزاری ‘‘کے منصب سے سرفراز کیا تھا۔ لاہور کا ’’شیش محل‘‘ آپ ہی کی جاگیر تھی۔ آپ کے صاحب زادے سعادت یار خاں صاحب ہیں جوسلطانِ وقت کے وزیر مالیات تھے ان کی امانت داری اور دیانت داری کو دیکھ کر سلطان محمد شاہ نے ضلع بدایوں کے کئی مواضعات انھیں عطا کیے جو آج بھی اس خاندان کے حصے میں ہیں۔ سعادت یار خاں صاحب کے تین فرزند محمد معظم خاں صاحب، محمد اعظم خاں صاحب اور محمد مکرم خاں صاحب ہوئے۔ ان میں محمد اعظم خاں صاحب بھی وزارتِ اعلا کے عہدے پر فائز تھے، مگر کچھ عرصہ بعد سلطنت کی ذمہ داریوں سے سبک دوشی حاصل کر لی اور زہد و اتقا، ریاضت و روحانیت کی جانب مکمل طور پر مائل ہو گئے آپ ہی کی ذات والا مرتبت سے قندھار کے اس خانوادے میں علم و فضل اور زہد و اتقا کا بول بالا شروع ہوا۔  حضرت نوریؔ بریلوی، محمد اعظم خاں صاحب ہی کی نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔ محمد اعظم خاں صاحب کے یہاں چار بیٹیاں تولد ہوئیں اور ایک فرزند حافظ کاظم علی خاں ہوئے،  جن کی آل میں تین صاحب زادیاں اور تین بیٹے امام العلماء رضا علی خاں صاحب، حکیم تقی علی خاں صاحب اور جعفر علی خاں صاحب تولد ہوئے۔ حافظ کاظم علی خاں صاحب کے بیٹوں میں امام العلماء رضا علی خاں صاحب کی اولاد میں مولانا نقی علی خاں صاحب اور تین بیٹیاں ہوئیں۔ مولانا نقی علی خاں صاحب کے یہاں تین بیٹے امام احمد رضا، مولانا حسن رضا،   محمد رضا اور تین صاحب زادیاں پیدا ہوئیں۔ مفتیِ اعظم علامہ مصطفیٰ رضا نوریؔ بریلوی،  مولانا نقی علی خاں صاحب کے بڑے بیٹے امام احمد رضا خاں صاحب کے فرزندِ اصغر ہیں۔  حضرت نوریؔ بریلوی کے بڑے بھائی مولانا حامد رضا خاں صاحب اور پانچ بہنیں مصطفائی بیگم، کنیز حسن،  کنیز حسنین،  کنیزحسین اور مرتضائی بیگم ہیں۔ حضرت نوریؔ بریلوی کے یہاں ایک بیٹے انوار رضا خاں صاحب ہوئے جو کم سنی ہی میں انتقال فرما گئے علاوہ ازیں آپ کی چھ بیٹیاں ہوئیں، جن کے اسمائے گرامی نگار فاطمہ، انوار فاطمہ، برکاتی بیگم، رابعہ بیگم، ہاجرہ بیگم اور شاکرہ بیگم ہیں۔ مزید خاکے سے شجرۂ نسب کی تفصیل واضح طور پر نمایاں ہوتی ہے۔

٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں 

 ورڈ فائل                                                     ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں مشکل؟؟؟

یہاں تشریف لائیں۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں میں استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں ہے۔

صفحہ اول