صفحہ اول کتاب کا نمونہ پڑھیں


کیا نقّاد ادب کا غیر اہم آدمی ہے؟

وارث علویؔ

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                                          ٹیکسٹ فائل

                                 اقتباس

    ایک نظر سے دیکھیے تو ابھی بھی ہمارا معاشرہ فوک کلچر یا لوک سنسکرتی کی منزل سے آگے نہیں بڑھا۔ ادب کا مطلب ہے وہ تخلیق جو تحریر میں آئے، لیکن ابھی بھی ہمارے یہاں اَن پڑھ لوگوں کی تعداد پچاس کروڑ ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اردو زبان ہندستانی زبانوں میں چوتھے نمبر پر آتی ہے اور اس کے بولنے والوں کی تعداد دو یا تین کروڑ افراد پر مشتمل ہے۔ لیکن اردو کتاب ہمارے یہاں پانچ سو سے زیادہ نہیں چھپتی اور سو سے زیادہ نہیں بکتی۔ ہمارا معاشرہ کتابیں پڑھنے والے لوگوں کا معاشرہ نہیں ہے۔ مغرب میں تعلیم سو فیصد ہو گئی ہے اور کتابیں پڑھنے والا طبقہ ۷۰ فیصد ہے۔


    ایک معنی میں تو مشاعرے کی روایت Oral Literature کی روایت ہی ہے۔ لفظ جب بولا یا گایا جاتا ہے تو اس میں گرد و پیش کی پوری فضا کا رس کس شامل ہو جاتا ہے۔


    مشاعرے میں شعر اچھے لگتے ہیں کیوں کہ جگمگاتی رات ہوتی ہے، پروائیاں چلتی ہیں اور شاعر کا دلکش ترنم ہر شعر میں رس گھولتا ہے۔ جن شعروں پر آپ نے رات اچھل اچھل کر داد دی ہے انھیں دوسرے روز تحریری شکل میں پڑھیے، بے جان نظر آئیں گے۔


    بھجن کیرتن، کیرول، نعت اور حمد کو عموماً  اسی لیے شاعری کے پیمانوں پر پرکھا نہیں جاتا کہ ان میں شاعری کے علاوہ سنگیت، عبادت خانوں کی مقدس فضا اور سامعین کی عقیدت مندی سبھی شامل ہو جاتی ہے۔

(اقتباس)

 ٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                                          ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں مشکل؟؟؟

یہاں تشریف لائیں۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں میں استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں ہے۔

صفحہ اول