صفحہ اولکتاب کا نمونہ پڑھیں


پیارے نبیؐ کا سلوک

نامعلوم

ڈاؤن لوڈ کریں 

ورڈ فائل                                                         ٹیکسٹ فائل

پیغمبرؐ کی شرافت و بلند ہمتی اور اخلاق حسنہ

اس نوشتہ کا اصلی مقصد پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی آپ کی ازواج کے ساتھ ساز گاری موافقت کو بیان کرنا  ہے تاکہ روشن ہو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ازواج کے ساتھ کس طرح رہتے تھے کہ وہ آپ سے راضی تھیں اور آپ کا زیادہ وقت نہیں لیتی تھیں ، تاکہ آپ عبادت و تہجد، تبلیغ دین، رسالت الٰہی کی ادائیگی اور لوگوں پر حکومت و نظارت کے فرائض کو باحسن وجہ انجام دے سکیں۔

مبادا کوئی تصور کرے کہ پیغمبر کی ساری بیبیاں اچھی تھیں اور ان کے درمیان آپس میں کوئی نزاع نہیں تھا بلکہ دست بدست فرائض کی تکمیل اور وظائف کی انجام دھی میں آپ کی مدد کرتی تھیں ، پہلی اور دوسری فصل میں ازواج پیغمبر کی ناسازگاری کے واقعات بیان ہوئے اور معلوم ہوا کہ اچھی بیویاں جیسے زینب بنت جحش جو پیغمبر کے لئے شہد کا شربت تیار کرتی تھیں اور دوسری بیویوں پر افتخار کرتی تھیں کہ خدا نے ان کا عقد پڑھا  ہے جب کسی سفر میں جناب صفیہ کا اونٹ چلنے سے انکار کر دیتا  ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم حضرت زینب سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ جناب صفیہ کو اپنے اونٹ پر سوار کر لیں تو جواب دیتی ہیں کہ کیا میں آپ کی یہودی بیوی کو اپنے اونٹ پر سوار کر لوں ؟ ایسا ہرگز نہیں ہو گا۔ 1

البتہ یہ ایک نمونہ وہ بھی پیغمبر کی اچھی بیویوں میں سے ایک کی جانب سے سامنے آیا ہم اس فصل میں دوسروں کے ساتھ پیغمبر کے طرز معاشرت اور سلوک کا جائزہ لیں گے تاکہ اس سے اپنی روز مرہ کی زندگی میں درس عبرت لیں۔

اقتباس

٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں 

ورڈ فائل                                                         ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں مشکل؟؟؟

یہاں تشریف لائیں۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں میں استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں ہے۔

صفحہ اول