صفحہ اولکتاب کا نمونہ پڑھیں
مسلمان بیوی
فیض الابرار صدیقی
ڈاؤن لوڈ کریں
ورڈ فائل ٹیکسٹ فائل
اقتباس
کسی عورت کا کسی شخص کے نکاح میں آنا کوئی معمولی امر نہیں گو کہ یہ مرحلہ ہر لڑکی کی زندگی میں آتا ہے لیکن یہ بات بھی معروف ہے کہ اس کے بعد جو ذمہ داریاں سامنے آتی ہیں ہر لڑکی اسے نبھانے میں کامیاب نہیں ہو پاتی جس کا سب سے بڑا نتیجہ ہمارے معاشرے میں کثرت طلاق کی صورت میں سامنے آتا ہے سچی بات تو یہ ہے کہ عورت کے چار ہی روپ ہیں جس پر شریعت کی نصوص بھی موجود ہیں میری مراد بیوی، ماں، بیٹی، اور بہن سے ہے۔ اس کے علاوہ کسی بھی عورت کا رشتہ غیر معروف اور غیر شرعی ہے۔
ایک
اچھی بیوی کی کیا ذمہ داریاں ہو سکتی ہیں اور وہ کس طرح اپنے گھر کو جنت
بنا سکتی ہے درج ذیل تحریر معاشرے کی انہی خواتین کو مخاطب کر کے لکھی گئی
ہے جو اپنے ماحول، گھر،شوہر یا سسرال سے شاکی ہیں اور علیحدگی چاہتی ہیں۔
ایک بات یاد رکھیے کہ ہمیشہ زندگی میں درپیش آنے والے مسائل کے دوران آپ
کے سامنے دو راستے نمودار ہوں گے ایک آسان اور سہل جسے ہم شارٹ کٹ کے نام
سے جانتے ہیں اور دوسرا راستہ صراط مستقیم جو نسبتا طویل ہوتا ہے اور کچھ
مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن بہرحال ہدف کا حصول اس میں یقینی
ہوتا ہے۔
٭٭٭