صفحہ اول کتاب کا نمونہ پڑھیں


مختصر سیرتِ رسولﷺ

مختار احمد مدنی

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                             ٹیکسٹ فائل

                   نام و نسب

    نام محمد عبداللہ بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبد مناف اور کنیت ابو القاسم تھی بخاری و مسلم میں جبیرن مطعم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:


    میرے بہت سے نام ہیں ، میں محمد احمد ہوں ، ماحی (کفر کو مٹانے والا) حاشر (لوگوں کو اکٹھا کرنے والا) اور عاقب یعنی آخری نبی ہوں۔


    آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نسب سب سے پاکیزہ ، اعلی و ارفع ہے ، واثلہ بن الاسقع رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:


    اللہ عز  و جل نے ابراہیم(علیہ السلام) کی نسل سے اسماعیل(علیہ السلام) ، بنی اسماعیل سے کنانہ ، بنی کنانہ سے قریش ، قریش سے بنو ہاشم ، اور بنو ہاشم سے مجھے منتخب کیا (مسلم)


    اور جب ہرقل (روم کا بادشاہ) نے ابو سفیان سے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے نسب کے بارے میں سوال کیا تو جواب دیا کہ:

    وہ ہم میں سب سے اعلیٰ نسب والے ہیں ، ہرقل نے کہا:

    انبیاء و رسل ایسے ہی ہوتے ہیں۔ 

٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں  

   ورڈ فائل                                             ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں  مشکل؟؟؟

یہاں  تشریف لائیں ۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں  میں  استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں  ہے۔

صفحہ اول