صفحہ اول

کتاب کا نمونہ پڑھیں


مبادیات اسلام

سید ابرار حسین شاکر القادری

ڈاؤن لوڈ کریں 

  ورڈ فائل                                                                          ٹیکسٹ فائل

ایمان کا بیان


سوال : ایمان یا عقیدہ کسے کہتے ہیں؟
جواب : ایمان یا عقیدہ کے معنی ہیں کسی بات پر دل سے یقین کر لینا۔ہم دین کے بارے میں جن باتوں پر یقین رکھتے ہیں یا جن باتوں پر یقین رکھنا ضروری ہے اس کو ایمان یا عقیدہ کہتے ہیں۔

سوال : مسلمان ہونے کے لیے سب سے پہلے کیا چیز ضروری ہے؟
جواب : مسلمان ہونے کے لیے ضروری ہے کہ اسلام کا کلمہ زبان سے پڑھے اور دل سے اس پر یقین کرے اور اس کے معنی کو سچا سمجھے۔


سوال : اسلام کا کلمہ کیا ہے؟
جواب : اسلام کا کلمہ ہے
 ’’لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّدٌرَّسُولُ اللّٰہِ‘‘ (ﷺ )
 اس کلمہ کو کلمۂ  طیبہ کہتے ہیں اور یہ پاک کلمہ اسلام کا پہلا رکن ہے۔

سوال : کلمہ طیبہ کے معنی کیا ہیں؟
جواب : کلمہ طیبہ کے معنی ہیں :
’’ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور حضرت محمدﷺ اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں۔‘‘

سوال : کیا صرف کلمۂ  طیبہ پڑھ لینے سے ایمان مکمل ہو جاتا ہے؟
جواب : ایماں اس وقت تک مکمل نہیں ہوتا جب تک ان سات باتوں پر پورا پورا یقین نہ کر لیا جائے جو اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے رسولﷺ کے ذریعہ ہم تک پہنچائی ہیں۔ اسی کا نام ایمان مفصل ہے۔

سوال : ایمان مفصل کیا ہے؟
جواب : ایمان مفصل یہ ہے:
 اٰمَنتُ بِاللَّہِ وَمَٰلئِکَتِہٖ وَکُتُبِہٖ وَرُسُلِہٖ وَالیَومِ الاٰخِرِ وَالقَدرِخَیرِہٖ وَشَرِّہٖ مِنَ اللّٰہِ تَعَا لیٰ وَ البَعثِ بَعدَ المَوتِ۔

سوال : ایمان مفصل میں کون سی سات باتیں ہیں۔
جواب : ایمان مفصل میں مندرجہ ذیل سات باتیں ہیں اور یہی سات باتیں اسلام کے بنیادی عقیدے کہلاتی ہیں۔ باقی تمام عقیدے انہی بنیادی عقیدوں میں شامل ہیں۔
۱۔     اٰمَنتُ بِاللّٰہِ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ میں اللہ پر ایمان لایا۔
۲۔     وَمَلٰئِکَتِہٖ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اور اللہ کے فرشتوں پر۔
۳۔     وَکُتُبِہٖ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اور اس کی کتابوں پر۔
۴۔     وَرُسُلِہٖ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اور اس کے رسولوں پر۔
۵۔     وَالیَومِ الاٰخِرِ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اور قیامت کے دن پر۔
۶۔     وَالقَدرِخَیرِہٖ وَشَرِّہٖ ـــــ بات پر کہ اچھائی اور برائی کا اندازہ اسی              
مِنَ اللّٰہِ تَعَا لیٰ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ خدائے بزرگ و برتر کی طرف سے ہے۔
۷۔    وَ البَعثِ بَعدَ المَوتِ۔ ۔ ۔ اور( میں ایمان لایا ) مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونے پر

٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں 

  ورڈ فائل                                                          ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں مشکل؟؟؟

یہاں تشریف لائیں۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں میں استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں ہے۔

صفحہ اول