صفحہ اول کتاب کا نمونہ پڑھیں
میری گڑیا
بچوں کی نظمیں
جمع و ترتیب: فرحت کیانی
ڈاؤن لوڈ کریں
ورڈ فائل ٹیکسٹ فائل
چِڑیاں: قیوم نظر
اِک اِک کر کے آتی ہیں
پھُر کر کے اُڑ جاتی ہیں
خود ہی پھرآ جاتی ہیں
یوں ہیآتی جاتی ہیں
کتنی اچھی ہیں چِڑیاں
مجھ کو پیاری ہیں چِڑیاں
آپس میں جب لڑتی ہیں
چونچ سے دُم کو پکڑتی ہیں
کتنا شور مچاتی ہیں
پَل میں چُپ ہو جاتی ہیں
کتنی اچھی ہیں چِڑیاں
مجھ کو پیاری ہیں چِڑیاں
میرے پاس اب رہتی ہیں
مجھ سے خوش سب رہتی ہیں
کھچڑی اِن کو کھلاتا ہوں
پانی ان کو پلاتا ہوں
کتنی اچھی ہیں چِڑیاں
مجھ کو پیاری ہیں چِڑیاں
٭٭٭