صفحہ اولکتاب کا نمونہ پڑھیں


میری باتوں پہ ہنستی ہے دنیا

علیم خاں فلکی

ڈاؤن لوڈ کریں 

ورڈ فائل                                                     ٹیکسٹ فائل

ماڈرن دینی مسائل اور ان کے جوابات

سوال 1 :

کیا رمضان میں برتھ ڈے کرنا جائز ہے؟

جواب :

رمضان میں ایسی رسمیں کرنا معیوب ہے بہتر ہے کہ آپ رمضان سے پہلے کر لیں یا بعد میں قضا کر لیں۔


سوال 2 :

میرے سارے پسندیدہ TV پروگرام ٹھیک اسی وقت پر آتے ہیں جب تراویح چلتی رہتی ہے۔ کیا تراویح کو کچھ تاخیر سے ادا کیا جا سکتا ہے؟

جواب :

ہرگز نہیں۔ تراویح کو ٹی وی پروگرام کی خاطر قضا کرنا انتہائی گمراہ کن بات ہے۔ آپ اپنے پسندیدہ پروگرام ریکارڈ کر لینے کا انتظام کر لیں تو بہتر ہے۔


سوال 3 :

تھیٹر میں بُرقعوں کو دیکھ کر ہمیں بڑی کوفت ہوتی ہے۔  یہ بُرقعہ کی توہین ہے۔کیا برقعہ پہن کر تھیٹر جانا جائز ہے؟

جواب۔ برقعہ حجاب کی نشانی ہے۔  اسے ہر جگہ پہننا چاہیے ورنہ غیر محرموں کے درمیان بے پردگی ہوتی ہے۔ البتہ تھیٹر کے اندر اگر نقاب الٹ لیں تو کوئی مضائقہ نہیں۔


سوال 4 :

جیسا کہ آپ جانتے ہیں عورت کو اس کے حسن کی آرائش و زیبائش کی اجازت ہے لیکن برقعہ کے نقاب کی وجہ سے بال اور چہرے کا میک اپ بکھر جاتا ہے۔ کیا ایسے وقت میں نقاب کو ترک کیا جا سکتا ہے؟

جواب :

حیا اور شرم دل میں ہونی چاہیئے۔  اگر آپ میک اپ کے بعد ایسی تقریب میں جاتی ہیں جہاں کوئی اجنبی نہیں سارے آپ کے دوست و رشتہ دار ہیں تو آپ کو بغیر نقاب جانے کی اجازت ہے۔


سوال 5 :

میری حال حال میں شادی ہوئی۔  میں نے لڑکی والوں سے کچھ نہیں مانگا لیکن انہی لوگوں نے بہت ساری نقدی اور جہیز دیا۔ کیا یہ جائز ہے؟

جواب :

اگر ان لوگوں نے یہ کہہ کر دیا کہ "خوشی سے دے رہے ہیں " تو آپ پر کوئی مواخذہ نہیں ہے۔ اگر آپ نے مانگ کر یا مطالبہ کر کے لیا تو یہ جائز نہیں لیکن جو ہو چکا وہ ہو چکا، اب استغفار کر لیجیئے۔

٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں 

ورڈ فائل                                                     ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں مشکل؟؟؟

یہاں تشریف لائیں۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں میں استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں ہے۔

صفحہ اول