صفحہ اولکتاب کا نمونہ پڑھیں


تقسیم میراث کی اہمیت و فضیلت

سید عبدالوہاب شاہ

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                         ٹیکسٹ فائل

اقوال صحابؓہ

قال عمر

 قال عمر بن الخطاب رضی اللہ  عنہ : تعلمواالفرائض  و اللحن والسنن کما تعلمواالقراٰن.

(سنن دارمی441/2 بیہقی، مصنف ابن شیبہ )


    ترجمہ…٭حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ  میراث، لحن، اور سنن کواس طرح سیکھو جیسا کہ تم نے قرآن کو سیکھا۔

قال عبداللہ

      عن ابن مسعود رضی اللہ عنہ : تعلمواالفرائض والطلاق والحج فأنہ من دینکم۔  (دارمی 441/2 )


    ترجمہ…٭حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ  علم میراث اور طلاق اور حج کو سیکھو یہ تمہارے دین میں سے ہے۔


قال عبداللہ بن مسعود تعلمواالفرائض فأنہ یوشک ان  یفتقرالرجل الی علم کان یعلمہ أویبقی فی قوم لایعلمون۔(طبرانی،  مجمع الزوائد 224/4 المعجم الکبیر188/9 )


    ترجمہ…٭حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ علم میراث کو سیکھو عنقریب آدمی اس علم کا محتاج ہو گا جس کو وہ جانتا تھا، یا ایسی قوم  میں ہو گا جو علم نہیں رکھتے۔

قال عقبۃ

 قال عقبۃ بن عامر تعلمواالفرائض قبل الظانین یعنی الذین یتکلمون باالظن۔ (بخاری 2474/6، تغلیق التعلیق213/5 )


    ترجمہ…٭حضرت عقبہ بن عامر فرماتے ہیں کہ علم میراث کو سیکھو گمان کرنے والوں سے پہلے یعنی جو لوگ گمان کے ساتھ باتیں کرتے ہیں۔


    ان احادیث میں علم میراث کو سیکھنے اور سکھانے کا حکم دیا گیا ہے اور علم میراث  کو نصف علم کہا گیا ہے اور وہ عالم جو  میراث نہ جانتا ہو اس کے بارے میں فرمایا کہ وہ گویا ایسا ہے کہ اس کے پاس ٹوپی تو ہے مگر سر نہیں اور اسکے پاس سرتوہے مگر اس میں چہرہ نہیں۔

    اسی طرح فرمایا جو کسی کا حصہ نہیں دے گا اللہ قیامت کے دن جنت سے اس کا حصہ روکیں گے۔  اب علماء اور عام مسلمانوں سب کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس علم کو پھلائیں تاکہ لوگ اس حرام خوری کے گناہ عظیم سے بچ سکیں۔

٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں 

 ورڈ فائل                                                         ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں مشکل؟؟؟

یہاں تشریف لائیں۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں میں استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں ہے۔

صفحہ اول