صفحہ اولکتاب کا نمونہ پڑھیں


موت کیا ہے؟
 (بُشْرَی الکَئِیْبْ بِلِقَاءِ الحَبِیْبْ)

جلال الدین سیوطی   

 ترجمہ و تحقیق  :محمد افروز قادری چریاکوٹی

ڈاؤن لوڈ کریں 

ورڈ فائل                                                     ٹیکسٹ فائل

موت حیات سے بہتر ہے

حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی کہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا  :

تحفۃ المؤمن الموت۔  (۱)

یعنی ایک مردِ مومن کے لیے موت بہترین تحفہ ہے۔

(حواشی کتاب کے آخر میں دئے گئے ہیں)

حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا :

الموت ریحانۃ المؤمن۔  (۲)

یعنی موت  مومن کے لیے کسی پھول (یاگلدستہ )کی مانند ہے (جو تحفہ کے طور پر کسی کو پیش کیا جاتا ہے)۔

ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہاسے مروی کہ آقائے کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا  :

الموت غنیمۃ المؤمن۔

موت اہل ایمان کے لیے کسی غنیمت سے کم نہیں  ہوتی۔

حضرت عبد اللہ بن عَمرو ابن العاص سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا  :

الدُّنْیَا سِجْنُ المُؤمِنِ وَ سَنَتُہُ، فَإذَا فَارَقَ الدُّنیَا فَارَقَ السِّجْنَ وَ السَّنَۃَ۔  (۳)

یعنی دنیا مومن کے لیے قید خانہ اور قحط زدہ مقام کی مانند ہے، تو جب وہ دنیا سے رخصت ہوتا ہے تو گویا اسے قید خانہ اور مقام خشک سالی سے رہائی مل جاتی ہے۔

حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں   :

الدنیا جنۃ الکافر و سجن المؤمن، و إنما مثل المؤمن حین تخرج نفسہ کمثل رجل کان في سجن فأخرج منہ، فجعل یتقلب في الأرض و یتفسح فیہا۔

یعنی دنیا کافر کی جنت اور مومن کا جیل ہے۔اور ایک مردِ مومن کی روح ایسے ہی نکلتی ہے جیسے کہ کسی کو جیل سے رہا کیا جا رہا ہو، پھر وہ (ناز سے) زمین پر لوٹنے لگتی ہے اور آزادی سے سیروسیاحت کرتی ہے۔

٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں 

 ورڈ فائل                                                     ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں مشکل؟؟؟

یہاں تشریف لائیں۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں میں استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں ہے۔

صفحہ اول