صفحہ اول کتاب کا نمونہ پڑھیں


مکڑی۔ایک معجزہ

ہارون یحيٰ

مترجم: افشین عبدالحمید لودھی

ڈاؤن لوڈ کریں  

   ورڈ فائل                                                                          ٹیکسٹ فائل

                             مکڑی کے شکاری طریقے

کمند یا پھندا پھینکنے والی مکڑی (The Lasso-throwing spider)


مکڑیوں  کی بیشمار انواع میں  سے بولاس Bolas))مکڑی اپنی شکاری تدابیر کی بناء پر سب سے زیادہ دلچسپ ہے۔اس کیڑے پر اپنی مفصل ریسرچ کے بعد,مکڑیوں  کے ماہر Dr.Gertsch نے یہ بات ثابت کی ہے کہ بولاس مکڑی اپنے شکار کو پکڑنے کے لئے پھندے (noose) کا استعمال کرتی ہے۔

بولاس مکڑیاں  دو مرحلوں  میں  اپنا شکار پکڑتی ہیں۔پہلے مرحلے میں  مکڑی چپچپے سرے والا ایک دھاگا بن کر شکار کی گھات میں  بیٹھ جاتی ہے۔بعد میں  وہ اسی چپچپے دھاگے کو پھندے 'lasso' ( امریکہ میں  مویشیوں  کو پکڑنے کا پھندا) کے طور پر استعمال کرتی ہے۔ شکار کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لئے مکڑی ایک بہت خاص کیمیا خارج کرتی ہے۔یہ ’ فیرومون ‘ (pheromone)کہلاتا ہے جسے مادہ پتنگے جفتی کے لئے نر پتنگوں  کی توجہ حاصل کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔نر پتنگا (moth)جعلی آواز سے دھوکا کھا کر بو کے منبع کی جانب بڑھتا ہے۔ مکڑیوں  کی قوتِ بینائی بہت کمزور ہوتی ہے لیکن وہ اڑتے ہوئے پتنگے سے پیدا ہونے والے ارتعاش کو محسوس کر لیتی ہیں۔یوں  مکڑی شکار کو اپنی جانب بڑھتے ہوئے محسوس کر سکتی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ مکڑی تقریباً اندھی ہوتی ہے مگر اس کے باوجود وہ اُڑتے ہوئے زندہ جانور کو اس دھاگے سے باآسانی پکڑ لیتی ہے جسے وہ ہوا میں  لٹک کر بنتی ہے۔

کتاب "Strange Things Animals Do"میں  مکڑی کے اس شکاری طریقِ کار کو ریاستہائے متحدہ امریکہ کے پھندا پھینکتے ہوئے گایوں  کے رکھوالے ’کاؤ بوائے‘ (cowboy) سے تشبیہ دی گئی ہے۔

’’مکڑی ایک ریشمی دھاگا بنتی ہے اور پھر اس کے ایک سرے پر گوند کے بھاری ٹکڑے کی صورت میں  ایک وزن رکھ دیتی ہے۔اس طرح یہ ہتھیار ہمیں  کاؤ بوائے کی یاد دلاتا ہے۔اس کے بعد مکڑی دھاگے کو اپنی سامنے والی دو ٹانگوں  میں،جو اب بازوؤں  کا کام دیں  گی، پکڑ لیتی ہے۔ جب پتنگا پاس سے گزرتا ہے تو مکڑی پھندا پھینکتی ہے۔چپچپا وزنی سرا اُڑتے ہوئے کیڑے کے جسم سے ٹکرا کر اس سے چپک جاتا ہے اور مکڑی پتنگے کو اپنی طرف کھینچ کر اسے لپیٹ دیتی ہے۔‘‘۴

شکار کرنے کا دوسرا مرحلہ اس وقت شروع ہوتا ہے جب شکار بو سے دھوکا کھا کر مکڑی کی جانب بڑھتا ہے۔ اپنی ٹانگیں  پیچھے کی جانب لے جا کر مکڑی حملہ کرنے کی پوزیشن میں  آ جاتی ہے اور چشم زدن میں  پھندا پتنگے کی طرف پھینکتی ہے۔ دھاگے کے سرے پر لگے چپچپے گولے سے پتنگا چپک جاتا ہے۔اب دھاگے سے شکار کو اپنی طرف کھینچ کر مکڑی اسے کاٹتی ہے جس سے وہ مفلوج ہو جاتا ہے۔اس کے بعد وہ پتنگے کو ایک خاص دھاگے سے لپیٹ دیتی ہے جو غذا کو طویل مدّت تک تازہ رکھتا ہے۔اس طرح مکڑی اپنے شکار کو بعد میں  کھانے کے لئے محفوظ(preserve)کر لیتی ہے۔

(اقتباس)

٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                                          ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں مشکل؟؟؟

یہاں تشریف لائیں۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں میں استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں ہے۔

صفحہ اول