صفحہ اولکتاب کا نمونہ پڑھیں


لغتِ سائنس برائے جماعت ششم تا ہشتم

اشتیاق احمد

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                  ٹیکسٹ فائل

اقتباس

1.    Absorb (جذب کرنا): ریتلی زمین نے بارش کا سارا پانی جذب کر لیا

ہیں جذبِ باہمی سے قائم نظام سارے                    پوشیدہ ہے یہ نکتہ تاروں کی زندگی میں (اقبالؒ)

2.    (absorption)اِنجِذاب (جذب ہونے کا عمل):جس زمین میں پانی کا انجذاب زیادہ ہو وہ عموماً ریتلی ہوتی ہے۔

تھا بقدرِ ظرف و قوّت انجذاب و جذبِ حُسن           جس نے ہر ذرّے کو اپنی حد میں تاباں کر دیا (بے نظیر)

3.    (abundant)کثرت / فراوانی:سرزمینِ پاکستان میں معدنیات کی فراوانی ہے۔

دیکھ مت دل کی طرف اِتنی  فراوانی سے                   یہ کبھی دام میں آتا نہیں آسانی سے (آصفؔ شفیع)

4.    Accelerate (اسراع پیدا کرنا/ تیزی لانا / رفتار بڑھانا ): فضا سے زمین پر گرنے والی چیزوں میں اسراع پیدا ہوتا ہے۔اسراع کا لفظ قرآنِ مجید میں متعدد جگہوں پر استعمال ہوا ہے جیسے " وسارعو الیٰ مغفرۃ"

5.    Acceleration (اسراع / تیزی ، سُرعت): جب کسی جسم کی رفتار بڑھتی ہے تو اس میں اسراع پیدا ہوتا ہے۔قرآن میں ہے " وسارعو الیٰ مغفرۃ (تیزی سے آؤ اپنے رب کی مغفرت کی طرف)

6.    Accelerator (اسراع گر /اسراع پیدا کرنے والا / تیزی لانے والا / گاڑی کا ایکسیلریٹر)

7.    Acid (تیزاب): گندھک کا تیزاب کپاس کا بیج جلا کر صاف کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

تعلیم کے تیزاب میں ڈال اس کی خودی کو           ہو جائے ملائم تو جدھر چاہے اُسے پھیر (علامہ اقبالؒ)

8.    Acid rain (تیزابی بارش): فضا میں کثافتیں بڑھ جائیں تو تیزابی بارش کا امکان ہوتا ہے۔ فضا میں موجود زہریلی کثافتیں بارش کے ساتھ زمین پر آتی ہیں  جسے تیزابی بارش کہتے ہیں۔

تیزابی بارشیں ہوں گی کبھی سیلاب  آئیں گے       اگر یونہی رہے لچھن ہماری قوم کے یارو (اشتیاق احمد)

9.    Acidity (تیزابیت): معدے کی جلن اکثر تیزابیت بڑھ جانے سے ہوتی ہے۔

10.    Action (عمل /فعل / حرکت): عمل اور ردِّ عمل برابر مگر سمت میں مخالف ہوتے ہیں۔ یہ نیوٹن کا تیسرا قانون ہے۔

دشمن کا خیر جو بھی ارادہ ہے وہ تو ہے                اپنے عمل پہ تم بھی کبھی غور کچھ کرو (مرتضیٰ برلاس)

٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                  ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں مشکل؟؟؟

یہاں تشریف لائیں۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں میں استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں ہے۔

صفحہ اول