صفحہ اولکتاب کا نمونہ پڑھیں


لغتِ حیاتیات برائے نہم

اشتیاق احمد

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                  ٹیکسٹ فائل

اقتباس

• امائنو تیزاب(amino acid) : وہ کیمیائی مرکبات جو لحمیات(proteins) کے ہضم ہونے سے پیدا ہوں

• امائی لیز(amylase) :نشاستے کو ہضم کرنے والا خامرہ (enzyme)۔

• ہوا کشی(inspiration): ہوا کا باہر سے پھیپھڑوں میں داخل ہونا۔

• پھول داری/ترتیبِ گل(inflorescence):پھول کی ڈنڈی پر خاص ترتیب سے لگے ہوئے پھولوں کا مجموعہ۔

• غیر فقاریہ جانور(invertebrates): جانوروں کا گروہ جس میں ریڑھ کی ہڈی نہیں ہوتی۔(فقرہ کا مطلب مُہرہ یا ریڑھ کی ہڈی کا کڑا ہے)

• داد پا انگشتی خارش(athlete's foot): پھپھوندی(اُلّی) سے پیدا ہونے والی جلدی بیماری جس سے انگلیوں کے درمیان خارش ہوتی ہے اور کٹاؤ یا زخم ہو جاتے ہیں۔

• ایڈز(AIDS): یہ بیماری وائرس کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اور انسان میں بیماریوں کے خلاف فطری مزاحمت ختم کر دیتی ہے۔یہ انگریزی الفاظ (ACQUIRED IMMUNO DEFICIENCY SYNDROME) کا مخفف ہے۔

• ایڈی نائن (adenine): پیورین سے اخذ کردہ مادہ جو تمام زندہ انسانی بافتوں میں پایا جاتا ہےاور RNA اور DNA کی بنیاد ہے۔

• ہوا باش (aerobe) : ہوا میں جینے والا جرثومہ۔

• ہوائی تنفّس (aerobic respiration): وہ عملِ تنفس جو آزاد آکسیجن کی موجودگی میں انجام پاتا ہے۔ اسے مساوات سے اس طرح ظاہر کیا جاتا ہے۔

• گلوکوز+آکسیجن= کاربن ڈائی آکسائیڈ +پانی+توانائی

• ماحولیات (ecology): جانداروں کے اپنے اور ماحول کے مابین تعلق کا مطالعہ۔

• پھیپھڑی تھیلیاں (alveoli): پھیپھڑوں کی خوردبینی تھیلیاں جہاں گیسوں کا تبادلہ ہوتا ہے۔

• جل تھلیے (amphibians): ایسے جانور جو خشکی اور تری دونوں جگہوں پر رہتے ہیں۔

٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                  ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں مشکل؟؟؟

یہاں تشریف لائیں۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں میں استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں ہے۔

صفحہ اول