صفحہ اولکتاب کا نمونہ پڑھیں


لو میرج کی گرہیں

نور العین ساحرہ

ڈاؤن لوڈ کریں 

ورڈ فائل                                                         ٹیکسٹ فائل

اقتباس

شادی کو ابھی ایک ہفتہ ہوا تھا۔ وہ سب لوگ شام کی چائے پی رہے تھے جب کسی ٹی وی کی خبر پر تبصرہ کرتے کرتے اچانک فرقان کی امی نے کہا۔ ارے بھئی عورت تو ہوتی ہی فتنہ پرور ہے۔ پوری شر کی وجہ۔ پورے سماج میں سارا فساد ان عورتوں کا ہی پھیلایا ہوا ہے"  اپنی بات کو سچ ثابت کرنے کے لئے ثبوت کے طور پر وہ کسی نہ کسی کی بہو کا کوئی کارنامہ بھی بیان کرتی جا رہی تھیں۔ اسکے ساتھ ہی ساتھ اپنی اور اپنی بیٹیوں کی انکے سسرال میں لازوال قربانیوں کی مثال دینا بھی نہیں بھول رہیں تھیں۔ اپنی اور اپنی بیٹیوں کی محنت، ہمت، استقلال ثابت کرنے کو زمین و آسمان کے قلابے ملائے جا رہے تھے جبکہ تمام بہوؤں کو مکر و فریب اور مجسم  فتنہ  قرار دیا جا رہا تھا۔


سیما یہ سب سن کر بھونچکی رہ گئی تھی۔ اسکو سخت حیرت ہوئی کوئی انکو ایسی گفتگو سے روک کیوں نہیں رہا۔ ایک بات اس نے خاص طور پر نوٹ کی تھی کہ بڑی بھابھی یہ گفتگو شروع ہوتے ہی سیڑھیاں چڑھ  کر اپنے کمرے میں چلی گئی تھیں جبکہ چھوٹی بھابھی ماتھے پر سخت ناگواری لئے خاموش بیٹھی تھیں۔ بیٹے اور بیٹیاں بھرپور طریقے سے اپنی امی کی ہاں میں ہاں ملا کر مختلف حوالوں سے عورت یعنی دنیا کی ہر "بہو" کو واقعی فتنہ ثابت کرنے پر تلے ہوئے تھے ماسوائے اپنی ماں اور بہنوں کے کیونکہ انکے نزدیک مجسم راحت وسکون کا پیکر تھیں۔


سیما کے لئے یہ سب بہت نیا اور غیر یقینی سا تھا۔ وہ حیرت سے منہ کھولے ایک ایک کا چہرہ دیکھ رہی تھی۔ غصے اور خفت سے اسکا اپنا چہرہ لال بھبھوکا ہو رہا تھا۔ اسکے لئے یہ بات ناقابل یقین تھی کہ ایک عورت بھلا خود ہی اپنی صنف کے بارے میں ایسی غیر اخلاقی گفتگو کیسے کر سکتی ہے،  حد تو اس وقت ہوئی جب ساسو ماں نے خود اسے بھی معاملے میں گھسیٹ لیا اور تصدیق کروانا چاہی کہ  "تم ہی بولو چھوٹی دلہن کیا میں غلط کہ رہی ہوں" ؟  یہ سن کر اسکا خون ہی تو کھول گیا اور وہ لاکھ چاہنے پر بھی انکو کھری کھری نہیں سنا سکی۔


اسے دکھ ہو رہا تھا کہ انکو یہاں کوئی بھی یہ بات بتانے والا کیوں نہیں ہے کہ " ایک نیک عورت زمین پر کسی مرد کے لئے دنیا کا سب سے خوبصورت تحفہ ہوتی ہے" خیر اس نے بھی دل میں ٹھان لیا کہ کسی نہ کسی دن انکا یہ خیال بدل کر کم سے کم اپنی امی کی لگائی پہلی گرہ تو کھول ہی ڈالے گی۔


٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں 

ورڈ فائل                                                         ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں مشکل؟؟؟

یہاں تشریف لائیں۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں میں استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں ہے۔

صفحہ اول