صفحہ اولکتاب کا نمونہ پڑھیں
لہو کی صورت
خالد شریف
ترتیب و تدوین: اعجاز عبید
ڈاؤن لوڈ کریں
ورڈ فائل ٹیکسٹ فائل
ٹو دی پوائنٹ ( TO THE POINT )
مُنّا باتیں کرنے لگا ہے
دونوں نندیں کالج گئی ہوئی ہیں
خالہ جان کچن میں ہوں گی
وہ تو آج کل دفتر سے کچھ دیر سے آیا کرتے ہیں
کتنی ضروری میٹنگز ہیں
تھک جاتے ہیں
کیسے سیدھے سادے اور بھولے بھالے انسان ہیں
مُجھے بہت چاہتے ہیں
آؤٹنگ ؟ وہ تو میں نے بالکل چھوڑ دی
آؤٹنگ کی اب فُرصت کہاں
ڈولی اور ببلی کالج سے آ جائیں تو
مسز حسن کے ہاں چائے پر جانا ہے
لیکن میں یہ ساری باتیں تمھیں کیوں بتا رہی ہُوں
تم نے مجھے کیوں فون کیا تھا
میں نے کتنی بار کہا ہے
اب مجھ سے کوئی مطلب نہ رکھنا
٭٭٭
کل اور آج
کل شام اُس نے رُخصت ہوتے ہوئے
شاخِ گُل کی طرح جھُک کر
میرے ہاتھ کو چُوما
تو ا ُس کے لرزتے ہُوئے ہونٹوں پر
نہ کسی ندامت کا شائبہ تھا نہ شک کی پرچھائیں
اب سے ایک ہفتے پہلے
جب اچانک سرِ راہ مل جانے پر
وہ اپنے دُور دیس بسنے والے
منگیتر کی خُوبیاں بیان کر رہی تھی
اور اُس لازوال محبت کا تذکرہ کر رہی تھی
جو اُن دونوں میں تھی
تو اُس کی بے لرزہ آواز میں
نہ کسی ندامت کا شائبہ تھا نہ شک کی پرچھائیں
٭٭٭