صفحہ اول کتاب کا نمونہ پڑھیں


خواتین کے لئے

اردو تہذیب ڈاٹ نیٹ

ڈاؤن لوڈ کریں 

  

   ورڈ فائل                                                                          ٹیکسٹ فائل

کیڑے مکوڑوں اور حشرات سے نجات

کاظمہ بتول


گھر میں صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فرام کرنا آ پ کی ذمہ داری ہے۔

اس کے باوجود کہ اگر آپ نے ان کریہہ حشرات اور کیڑے مکوڑوں میں سے بیشتر کا ہلاک کر دیا ہے یا مارا بھگایا ہے تو تب بھی یہ کسی نہ کسی طرح وقت ضائع کئے بغیر دوبارہ آ دھمکتے ہیں جیسے بدلہ لینے آئے ہوں ۔ لہٰذا جب وہ آپ کے گھر میں پہلے ہی حملہ آور ہو چکے ہوں تو ان پر کنٹرول پانے کے اقدامات کرنے کی بجائے انسدادی علاج کے اقدامات اختیار کریں اور اپنے گھر میں ان کا داخلہ ممنوع قرار دے دیں ۔
اپنے کچن 'الماریوں 'کپ بورڈز وغیرہ کے گوشوں اور کونے کھدروں کی اچھی طرح سے صفائی کر لیں ۔ تا کہ تمام کاکرچز جلا وطن ہو جائیں ۔ تمام نالیوں پر ٹائٹ قسم کے ڈھکنے لگے ہوئے ہوں تاکہ وہ اچھی طرح کور رہیں اور کاکروچز کو اندر آنے کا راستہ نہ مل سکے۔کوئی بھی غذا کھلی نہ چھوڑیں ۔ ہر رات کوڑے دان کو لازمی یا تو خالی کر دیں یا اسے اچھی طرح سے ڈھانپ دیں ۔ مختصر یہ کہ بہت محتاط صفائی اشد ضروری اور لازمی ہے۔
گھریلو مکھیاں سڑنے کوڑا کرکٹ میں انڈے دیتی ہیں اور اسی میں جنم لیتی ہیں ۔ لہٰذا اس بات کی یقین دہانی کر لیں کہ آپ کے محلے میں کوئی کوڑے دان تو نہیں یا تو کہیں کوڑا کرکٹ تو نہیں پھینکا جا تا۔ ہر قسم کے مچھروں کو افزائش اور انڈے دینے کے لیے پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔
اگر آپ اس بات کی یقین دہانی کر لیں کہ آپ کے اطراف میں یا کسی کولر 'خالی ڈبوں 'بوتلوں 'بالٹیوں یا کسی اور کیا نز میں اگر پانی جمع ہا رہا ہے تو آپ مچھروں کی افزائش کے سلسلے کو روک تھام کر سکتے ہیں ۔
آپ کے گھر کی تمام کھڑکیاں اور دروازوں میں جالیاں لگی ہونی چاہئیں ۔گھر کی فلائی پروفنگ ضروری ہے۔ گرمیوں میں خاص طور پر 2بجے شام سے 8بجے رات تک اپنے گھر کی کھڑکیوں اور دروازوں کر بند رکھیں تاکہ مچھر آپ کے گھر میں نہ گھس سکیں ۔
ان آسان حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا ہو کر آپ اپنے گھر کو کیڑے مکوڑوں اور حشرات سے موازنہ کے لحاظ سے پاک صاف رکھ سکتی ہیں اور ایک صاف ستھرا ماحول فراہم کر سکتی ہیں ۔
پٹس جراثیموں کے بارے میں زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں آخر کار وہ ہماری زندگی کا قدرتی حصہ ہیں ۔ البتہ اخلاق یا مروت کا اظہار بھی ضروری نہیں 'خاص طور پر کچن میں ۔
یہاں پر ہم ان پانچ احتیاطی تدبیروں کا ذکر کر رہے ہیں جو کچن میں صفائی اور خود کو محفوظ رکھنے کے لیے اختیار کرنا ضروری ہیں ۔
٭تمام سطحوں اور فرشتوں کو اینٹی بیکٹریل کلینر سے باقاعدہ صاف کرتی رہا کریں ۔
٭ہمیشہ کچی اور پکی ہوئی غذاؤں کو پروڈکٹ کے لیبل کے مطابق علیحدہ علیحدہ اسٹور کریں ۔
٭غذاؤں کو تیار کرنے اور کھانا پکانے سے قبل اور بعد اپنے ہاتھوں کو ہمیشہ اینٹی بیکٹیریل ہینڈ واش سے دھو لیا کریں ۔
٭اڑنے اور رینگنے والے کیڑے مکوڑوں کو ہمیشہ با اعتماد آزمودہ انسکیٹی سائڈ سے کنٹرول کریں ۔
٭ایسی فرسٹ ایڈ کٹ ہمیشہ دسترس میں رکھیں جس میں اینٹی سٹپنک بھی ہو۔

ڈاؤن لوڈ کریں  

   ورڈ فائل                                                                          ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں  مشکل؟؟؟

یہاں  تشریف لائیں ۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں  میں  استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں  ہے۔

صفحہ اول