صفحہ اولکتاب کا نمونہ پڑھیں
جمہوریت کی کہانی
عظیم احمد
لوڈ کریں
ورڈ فائل ٹیکسٹ فائل
جمہوریت
بنیادی طور پر جمہوریت کی تین اقسام ہوتی ہیں۔
بلاواسطہ جمہوریت
یعنی
ایک ایسی جمہوریت جس میں ہر شہری کو اختیار حاصل ہوتا ہے کہ وہ سیاسی
فیصلے کرنے کے عمل میں براہِ راست حصہ لے سکے۔ یہ جمہوریت اکثریتی رائے کے
اصول کے تحت کام کرتی ہے۔
نمائندگانی جمہوریت
یعنی
ایک ایسی جمہوریت جس میں ریاست کے شہری ذاتی طور پر حق فرمانروائی استعمال
کرنے کے بجائے اپنے منتخب کردہ نمائندوں کو آگے بھیجتے ہیں اور انہیں اپنی
جگہ سیاسی فیصلے کرنے اور کاروبارِ حکومت چلانے کا اختیار دیتے ہیں۔ یہ
نمائندے ان کے سامنے جواب دہ ہوتے ہیں۔
آئینی جمہوریت
یہ
نمائندگانی جمہوریت کی ہی ایک ترقی یافتہ شکل ہے۔ اس طرزِ حکومت میں عوام
کے منتخب کئے ہوئے نمائندوں کے تمام فیصلے ایک مخصوص آئین کی حدود و قیود
کے پابند ہوتے ہیں اور اکثریت کی کوئی بھی رائے جو اس آئین کے مقرر کردہ
معیارات سے بالاتر ہونے کی کوشش کرے، قابل قبول نہیں سمجھی جاتی۔ یہ آئین
ریاست کے تمام شہریوں کی ضروریات اور مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے تشکیل
دیا جاتا ہے اور ریاست کے شہری اس کے تحت مخصوص انفرادی و اجتماعی حقوق
ازقسم آزادیِ تقریر و آزادیِ مذہب سے مستفید ہوتے ہیں۔ اس جمہوریت کو روشن
خیال جمہوریت (Liberal Democracy) کا نام بھی دیا جاتا ہے۔
٭٭٭