صفحہ اولکتاب کا نمونہ پڑھیں


جبینِ نعت

صفدرؔ قریشی

شعری مجموعہ

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                         ٹیکسٹ فائل

غزلیں

 


اسی کے امر سے ہوتا ہے جو بھی ہوتا ہے
ہر ایک حال اسی کی طرف سے آتا ہے

یہ بات دل میں کسی طرح سے اتر جائے
کہ وہ ہی خالق و مالک ہے وہ ہی داتا ہے

وزیر ہے نہ معاون نہ اس کا کوئی مشیر
وہ اپنی مرضی کا مالک جو چاہے کرتا ہے

جہاں میں پھیلے ہوئے گوناں گون نقشوں کو
بگاڑتا بھی وہی ہے وہی بناتا ہے

اسی کے قبضۂ قدرت میں ہے جہاں سارا
یہ کارخانہ اکیلے وہی چلاتا ہے
٭٭٭

کر رہا ہے عاجزی سے التجا

میں تیرا بندہ ہوں ربی العلیٰ

اپنی جھولی میں تو جو بھی پھول تھے

تیری عظمت پر نچھاور کر دیئے

پھر بھی یہ احساس ہے میرے خدا

بندگی کا  حق ادا نہ کر سکا

دیکھ کر رسمِ وفا  شبیرؑ   کی

کہہ اٹھی بیساختہ تقدیر بھی

آفریں اے  پیکر و  صبر و رضا

مرحبا یا سیدا یا سیدا

ظلم کی خونی گھٹا ہے چھا رہی

وقت سے پہلے قیامت آ رہی

خاک و خوں کا  کھیل کھیلا جائے گا

بند گی کو آزما یا جائے گا

کرب کے صحرا میں ہے تنہا  کھڑا

اک حسینؑ ابن علیؓ المر تضی

چار سو گو آگ کا سیلاب ہے

عاشقی پھر بھی بڑی بے تا ب ہے

ہے حریم ذات میں محشر بپا

لرزہ بر اندام ہے قصرِ  انا

کون آیا ہے یہ برزخ پاٹ کر

   سب تکلف  کے  سلاسل  کاٹ کر

ہاں نبوت کا ہے یہ بطل جلیل

اس کی شہ رگ میں رواں خون خلیلؑ

فاطمہ ؓ زہرہ کا ہے یہ نور عین

اس کا نعرہ لا فتیٰ اِ لاحسینؑ

ہے یہ اس لمحہ زمانے کا اما م

 اس کے ہاتھوں میں مقدر کی لگام

اسکے دل کی دھڑکنیں نبض حیات

اس کی مٹھی میں ہے گویا کائنات

اس کا ہر اک سانس ضرب کن فکاں

اس کی ہیبت سے لرزتا ہے جہاں

پھر بھی سبحان ﷲ ایسا انکسار

خاکساری پر ہے نازاں ذی وقار

سر بسجدہ ہے بصد عجز و نیاز

درمیانِ  کربلا فخرِ حجاز

موت کے سائے میں ہے محوِ نماز

اس کے سجدے پر نبوت کو ہے ناز

تن پہ اس کے خون  کا احرام ہے

یہ نمازی غیرتِ  اسلام  ہے

سیدھا رستہ اے خدا دکھلا ہمیں

بخش  دے  دنیا  جہاں کی نعمتیں

ایسے خوش بختوں کی ہم کو رہ دکھا

جن کو تو نے نعمتیں کی ہیں عطا

ایسے گمراہوں کے رستے سے بچا

جن پہ ہے تیرا  غضب نازل ہوا

٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                         ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں مشکل؟؟؟

یہاں تشریف لائیں۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں میں استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں ہے۔

صفحہ اول