صفحہ اول کتاب کا نمونہ پڑھیں


اسلامی نظام

نا معلوم

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                ٹیکسٹ فائل

ابتدائیہ

اب اس سوال کا شاید حتمی جواب مل گیا جو صدیوں سے اس کیلئے منتظر تھا۔

نظام مصطفیٰ، نظام خلافت، نفاذ شریعت، نظام مجلس شوریٰ، نظام ربوبیت، امت واحدہ، رب کی دھرتی رب کا نظام، دو قومی نظریہ، اس ’’ستان’’ کا مطلب کیا ؟۔۔۔ وغیرہ وغیرہ!!!

یہ اسلامی نظام آخر ہوتا کیا ہے؟


اسلامی فلاحی ریاست جس میں لوگ صدقات ہاتھ میں لے کے نکلتے ہیں کوئی لینے والا نہیں ملتا، وہ ریاست کیسے بنتی ہے؟ ۔ کیا محض اخلاقی وعظ و تبلیغ سے بھی بھلا ایسے معاشرے قائم ہوتے ہیں؟؟ ۔ کیا اس کی وجہ یہ ہے کہ علم اٹھ گیا ہے یا پہلے واقعی فرشتہ سیرت لوگ پیدا ہوتے تھے اور اب قدرت نے شیطان صفت پیدا کرنا شروع کر دیئے ہیں؟ ؟؟

۔۔۔۔۔ کیا قرآن کی روشنی میں مدون اسلامی آئین اور نظام احتساب و مسئولیت کے بغیر مسلح جہاد جائز ہے؟؟؟

۔۔۔۔۔کیا تھیوکریسی کا خواب دیکھنے والی انتہا پسندی کی مظہر تحریکوں کی مجوزہ صوابدیدی آمریت کو اللہ کی حاکمیت قرار دیا جا سکتا ہے؟؟؟                                                                         

 قیامت کی نشانیوں میں سے ایک یہ بھی بیان کی گئی ہے کہ اُس دور میں عِلم اٹھا لیا جائے گا۔ سوچیں کہ موجودہ دَور کونسا ہے؟

آیئے حقیقت منتظر کا لباس مجاز میں مشاہدہ کریں اور دیکھیں کہ کس کس میں اپنے مفادات سے اوپر اٹھ کر پوری انسانیت کی سطح پر سوچنے اور اپنی مفاد پرستانہ خواہش نفس کی گردن پر قدم رکھ کر جنت اور فلاح کی منزل کی طرف آگے بڑھنے کا حوصلہ ہے؟۔۔۔

اور پھر اُس شعوری انقلاب کا اگلا مرحلہ شروع کریں جس کا آغاز چودہ سو برس پہلے ہوا تھا۔

٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں 

 ورڈ فائل                                                ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں مشکل؟؟؟

یہاں تشریف لائیں۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں میں استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں ہے۔

صفحہ اول