صفحہ اولکتاب کا نمونہ پڑھیں


اسلامی نصب العین

شاہ عبد العلیم میرٹھی

مترجم: ندیم احمد قادری نورانی

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                     ٹیکسٹ فائل

اقتباس

میرے دوستو! زندگی کا ہر ضابطہ کسی خاص نصب العین سے تعلق رکھتا ہے۔ (کسی نصب العین کے بغیر) ہمارا کوئی ضابطۂ حیات نہیں ہو سکتا۔ پریشانی و ابتری جو آج دنیا میں پھیلی ہوئی ہے کا سبب حقیقتاً یہ ہے کہ آئیڈیل (نصب العین) کا یا تو خوب اچھی طرح سے تعیّن نہیں کیا جاتا یا پھر اس کا تعیّن محدود تناظر میں کیا گیا ہوتا ہے یا پھر قطعی طور پر وہ متعیّن ہی نہیں ہوتا۔ اسی لیے اسلام پہلا کام یہ کرتا ہے کہ وہ انسان کے لیے ایک معقول (عقل کے معیار پر پورا اُترنے والا) نصب العین (مقصد) پیش کرتا ہے۔ قرآنِ پاک میں (اللہ تعالیٰ) فرماتا ہے:

وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنَ O

(پارہ: 27، سورة الذّٰرِیٰت، آیت: 56)

انگریزی ترجمہ:

And I have not created the jinn and mankind except that they shall worship Me.

انگریزی سے اُردو ترجمہ:

’’میں نے جن اور نوعِ انسان کو پیدا نہیں کیا ہے مگر صرف اس لیے کہ وہ میری عبادت کریں۔‘‘

حدیثِ قدسی میں اللہ (عَزَّوَجَلّ) ارشاد فرماتا ہے:

کُنْتُ کَنْزًا مَّخْفِیًّا فَاَحْبَبْتُ اَنْ اُعْرَفَ فَخَلَقْتُ الْخَلْقَ لِکَیْ اُعْرَفَ۔

(احقاق الحق، جلد 1، صفحہ: 431)

انگریزی ترجمہ:

I was a hidden treasure. I loved to be known. So I brought forth Creation.

انگریزی سے اُردو ترجمہ:

’’میں ایک چُھپا ہُوا خزانہ تھا۔ میں نے چاہا کہ پہچانا جاؤں تو میں نے پہچانے جانے کے لیے مخلوق کو پیدا کیا۔‘‘


ہماری تخلیق کا مقصد یہ ہے کہ ہم اللہ (تبارک و تعالیٰ) اور اس کی صفات کے متعلق علم حاصل کریں۔ مزید برآں، اس کائنات کا ہر ذرّہ اللہ (عَزّوجلّ) کی صفات کا مظہر ہے۔ لہٰذا جب کوئی مسلمان ایک سچّے مسلمان کی حیثیت سے کسی سائنسی مسئلے کی طرف متوجہ ہوتا ہے، خواہ وہ مسئلہ شعبۂ ارضیات (Geology) سے متعلق ہو، خواہ علمِ ہیئت (Astronomy) یا علمِ کیمیا (Chemistry) سے متعلق، تو اس مسلمان کا مقصود اللہ (جَلَّ جَلَالُہ وَعَمَّ نَوَالُہ) کی معرفت (کا حصول) ہی ہوتا ہے۔ قرآنِ پاک (میں اللہ سُبْحٰنَہ وَ تَعَالیٰ) ارشاد فرماتا ہے:


اِنَّ فِیْ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّیْلِ وَالنَّھَارِ لَاٰیٰتٍ لِّاُولِی الْاَلْبَابِ O الَّذِیْنَ یَذْکُرُوْنَ اللّٰہَ قِیٰمًا وَّقُعُوْدًا وَّعَلیٰ جُنُوْبِھِمْ وَیَتَفَکَّرُوْنَ فِیْ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ رَبَّنَا مَاخَلَقْتَ ھٰذَا بَاطِلًا ج سُبْحٰنَکَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِO (پارہ: 4، سورۂِ اٰلِ عمرٰن: 190 تا 191)


انگریزی ترجمہ:

Verily, in the creation of the heavens and the earth and in the alternation of night and day, there are signs for men of understanding, who remember God, standing, sitting and reclining, and ponder over the creation of the heavens and the earth, (and say:) ‘Our Lord! Thou hast not created all this in vain. Glory be to Thee, Preserve us from the doom of Fire’.


انگریزی سے اردو ترجمہ: ’’بے شک آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں اور رات اور دن کی باہم بدلیوں میں نشانیاں ہیں عقل مندوں کے لیے جو اللہ کی یاد کرتے ہیں، کھڑے اور بیٹھے اور کروٹ پر لیٹے اور آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں غور کرتے ہیں (اور کہتے ہیں): (اے) ’ہمارے رب! تُو نے یہ سب بے کار پیدا نہیں کیے ہیں۔ پاکی ہے تجھے۔ ہمیں آگ (جہنم) کے عذاب سے بچا لے۔‘‘


لہٰذا، ایک خالصتًا سائنسی مسئلہ بھی اسلام میں بڑی وقعت رکھتا ہے۔ سچّا مسلمان سائنس داں (صرف) مادّی اسباب کی دریافت ہی پر نہیں رُک جاتا بل کہ اُس ناقابلِ فہم و ادراک عظیم ہستی (Great Beyond) کی شان و قدرت کو سمجھنے کے لیے مزید آگے بڑھتا جاتا ہے۔ اس طرح کا اندازِ فکر تب ہی ممکن ہے کہ جب معرفتِ الٰہی کے حصول کا مقصد ہمیشہ ہر شے پر مقدم رہے۔ چناں چہ قرآنِ پاک (میں اللہ تبارک و تعالیٰ اپنے حبیب صلی اللہ علیہ و سلم سے) فرماتا ہے:


قُلْ اِنَّ صَلَا تِیْ وَنُسُکِیْ وَ مَحْیَایَ وَمَمَاتِیْ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَO لَا شَرِیْکَ لَہ۔ (پارہ:8، سورۃ الانعام: 162 تا 163)


انگریزی ترجمہ:

Say: Verily, my prayer and my sacrifice, my life and my death are all for Allah, the Lord of the worlds, Who hath no partner.

انگریزی سے اردو ترجمہ:

’’تم فرماؤ: ’بے شک میری نماز اور میری قربانی، میری زندگی اور میری موت، سب اللہ کے لیے ہیں، جو سارے جہانوں کا رب (ہے)۔ (اور) جس کا کوئی شریک نہیں ہے‘۔‘‘

٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں 

   ورڈ فائل                                                     ٹیکسٹ فائل

پڑھنے میں مشکل؟؟؟

یہاں تشریف لائیں۔ اب صفحات کا طے شدہ فانٹ۔

   انسٹال کرنے کی امداد اور برقی کتابوں میں استعمال شدہ فانٹس کی معلومات یہاں ہے۔

صفحہ اول