صفحہ اول کتاب کا نمونہ پڑھیں
حسینؓ کو سلام
گستاخ بخاری
ڈاؤن لوڈ کریں
ورڈ فائل ٹیکسٹ فائل
سلام
کوئی تو ایسی بات شہِ کربلا میں ہے
اک تذکرہ مدام جو خلقِ خدا میں ہے
سجدے میں سر کٹانے کی لذت نہ پوچھئے
کیا زندگی کا لطف مقامِ فنا میں ہے
بھولا نہیں کسی کو بھی مقتل کا مرحلہ
گلدستۂ شہید رہِ کبریا میں ہے
نادان اپنے سینے سے آ کر لپٹ گئی
رقاصۂ اجل جو قدِ آشنا میں ہے
پیغام دے رہی ہے ہوا اذنِ شاہ میں
لکھی ہوئی حضور شہادت فنا میں ہے
کرتی رہے گی حشر تلک دیں کو سر فراز
شبیرؑ ترے خون کی خوشبو ہوا میں ہے
دائم فرات اشکوں کے دریا بہائے گا
نا کامیابیوں پہ خجل اور سزا میں ہے
گستاخؔ تو شدائدِ دنیا کا غم نہ کر
ہیرا کمال و اوج کا کوہِ جفا میں ہے
٭٭٭